شفق گوں ، آپ کا چہرہ بہت ہے یہ رنگ اک شوخ پر جچتا بہت ہے
خبر تھی آپ نے آنا نہیں تھا مگر کیوں راستہ دیکھا بہت ہے
دکھائی دی جھلک اک آپ کی آج سو پیاسے کو تو اک قطرہ بہت ہے
میں کہتی ہوں کہ آج آفس نہ جائیں اگر بارش کا اندیشہ بہت ہے
بڑی خوش رنگ ، نازک چوڑیاں ہیں چلو ، فی الحال یہ تحفہ بہت ہے
نہ جانے ، کس تعلق سے ہو باتیں کہ لہجہ اب کے سنجیدہ بہت ہے
خدایا ! راحتوں کی ہے گزارش پریشاں حال تمثیلہ بہت ہے
تمثیلہ لطیف
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International
Leave a Reply