احمد وکیل علیمی
دوردرشن کولکاتا
ہم اپنی طرح سے جئیں گے، مریں گے
تو الزام اللہ پر کیوں دھریں گے
شریعت ہمارا بھلا چاہتی ہے
بھلا ہوگا، جب ہم عمل بھی کریں گے
بنیں نیک اور متّحد ہم ہوجائیں
تو سب اہلِ باطل بھی ہم سے ڈریں گے
ادب کی بھی خدمت کریں اس لیے ہم
ادب میں رہے تو نہیں پھر مریں گے
نہ اسلاف ہوں جب نبی کے عمل پر
تو تقلیدِ ماں باپ کیوں ہم کریں گے
کریں اجتنابِ تغافل پسندی
شہہِ دیں کی تقلید کب ہم کریں گے
ہو جب یادِ دارالجزا بھی علیمی
تو تیّاریاں اس کی بے شک کریں گے
Leave a Reply