Today ePaper
Rahbar e Kisan International

غزل

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Tuesday, February 18th, 2025

تیری مدد سے کامیابی ضَرور ہے
تجھے دیکھ کر دل میں سَرُور ہے

تیرا ہی نام رہا ہے دل میں ہر آں
کہ تو میرے لیئے اِک مَنصور ہے

رَکھا ہے تیرے لِیئے اِحترام کا رشتہ
جیسے تُو ہی میرے لِیئے حَضور ہے

میرا قول بھی وہی فعل بھی وہی
ہمیشہ سے یہی طے شدہ دستور ہے

ہر بات دل کی تجھے بتا ہی دیتا ہوں
ہوتا جب بھی مجھے کوئی ظہور ہے

تجھے جہاں کہیں بھی دیکھتا ہوں
تیرا وجود خوشبوؤں سے معمور ہے

خوبصورتی کا کوئی مقابلہ ہی نہیں
کہ تیرے چہرے پر اِک اعلیٰ نور ہے

پوچھیں جب کہ بانی محبت کون ہے
کہوں تُو ہی اس کہانی میں مذکور ہے

ہر ادا کو تیری خوب جانا، پہچانا ہے
انہیں اداؤں پر بہت مجھے غرور ہے

معین تجھے دل سے پیار کرنے والا ہے
نہ سوچنا کہ اُس میں کوئی فتور ہے

چیف سید معین شاہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International