دل میں اتر آتے ہیں دو بول محبت کے
کیا رنگ دکھاتے ہیں دو بول محبت کے
ممکن ہے جہاں تک ، یہ خوشیاں ہی بکھیریں گے
روتوں کو ہنساتے ہیں دو بول محبت کے
ملنے کی تمنا ہے ، جینے کا تقاضا ہے
ہر بار سناتے ہیں دو بول محبت کے
سکھ چین کے نامہ بر ہیں اور سبھی پنچھی
احساس جگاتے ہیں دو بول محبت کے
مل جل کر ہمیشہ ہی سب کو یہاں رہنا ہے
لوگوں کو بتاتے ہیں دو بول محبت کے
اس پاک وطن کو ہم محنت سے سنواریں گے
محنت ہی سکھاتے ہیں دو بول محبت کے
اللہ کی رسی کو ہاں تھام لو تم خانم !
مخلص نظر آتے ہیں دو بول محبت کے
فریدہ خانم ، لاہور ، پاکستان ۔
Leave a Reply