Today ePaper
Rahbar e Kisan International

” غزل “

Poetry - سُخن ریزے , / Tuesday, March 18th, 2025

عکس سارے آئینوں میں بٹ گئے
خواب میرے کرچیوں میں بٹ گئے

جو بنائے مَیں نے خوابوں کے محل
اُس کے حصے دوستوں میں بٹ گئے

حق کا رستہ چھوڑ کر پایا ہے کیا؟
نُور سارے ظُلمتوں میں بٹ گئے

ہوگئے بے مول جو انمول تھے
اونی پونی قیمتوں میں بٹ گئے

زر کے پیچھے بھاگنے سے کیا ہُوا؟
چین کھویا آفتوں میں بٹ گئے

زِندگانی کم ہے چاہت کے لیے
لوگ کیسے نفرتوں میں بٹ گئے

دِہر میں خانمؔ خُدا ہی آسرا
میرے اپنے دُشمنوں میں بٹ گئے

فریدہ خانم ، لاہور ، پاکستان ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International