Today ePaper
Rahbar e Kisan International

غزل

Poetry - سُخن ریزے , / Thursday, March 20th, 2025

کب تک مجھے ستاؤ گے کب تک رلاؤ گے
میں کھو گئی تو کس سے محبت جتاؤ گے

چھوٹی سی ایک بات پہ ترک تعلقات!
میں تو سمجھ رہی تھی مجھے تم مناؤ گے

وہ بھی تمہاری سوچ پہ ہو جائے گا فدا
تم جس کو میرے پیار کی غزلیں سناؤ گے

میری وفا کا مل نہ سکے گا جو آ ستاں
پھر کس کے در پہ جاؤ گے اور سر جھکاؤ گے

جب میں نہیں رہوں گی تمہارے قریب پھر
کس سے وفا جتاؤ گے کس کو ستاؤ گے

بھولے گی کیسے تم کو کرو تم میرا یقین
تم بھی نہ شازیہ کو کبھی بھول پاو گے

شازیہ عالم شا زی


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International