بے سبب قیل و قال کرتے ہیں
حسن والے کمال کرتے ہیں
ہم سے کٹرٌ قسم کے مسلم ہی !
کافروں کا خیال کرتے ہیں
روز سنتے ہیں نیوز ٹی وی پر
روز آنکھوں کو لال کرتے ہیں
دل کے کچھ زخم ہوتے ہیں ایسے
جو ہمیشہ نڈھال کرتے ہیں
پیش آتی ہے جب کوئی حاجت
ہم خدا سے سوال کرتے ہیں
دیکھتا رہتا ہے کوئی چُھپ کر
رخ کدھر کا غزال کرتے ہیں
اپنی خاطر ہے ایک دن کی عید
اور کچھ پورے سال کرتے ہیں
آپ سے کس نے کہہ دیا ہے فیض
شاعری بے مثال کرتے ہیں
فیض الامین فیض
کلٹی ۔مغربی بنگال ۔بھارت
Whatsapp..8972769994
Email.faizulamin75@gmail.com
Leave a Reply