rki.news
یاد رکھنا تم میرے کچھ مہر کو بھولنا مت مجھ پہ ڈھائے قہر کو
ہے سلام ہر وقت میرا فخر سے نام دینے والے میرے شہر کو
کل پیا تھا حق پہ جو سقراط نے آج ہے میں نے پیا اس زہر کو
عاشقی فرہاد پر ہے ختم بس کس نے کھودا دودھ کی پھر نہر کو
اب بھی تم کو یاد کرتی ہوں بہت کیوں دباوں دل میں اٹھتی لہر کو
راہ تکتی تھی تمہاری میں کبھی روز ہی تپتی ہوئ دوپہر کو
مجھ پہ خانم رب کی رحمت ہے بڑی بس خدا قائم رکھے اس مہر کو
فریدہ خانم ، لاہور ، پاکستان
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International
Leave a Reply