Today ePaper
Rahbar e Kisan International

غزل

Poetry - سُخن ریزے , / Tuesday, July 29th, 2025

rki.news

نوشاد اشہر

مرحلہ یہ بھی طے کیا چپ چاپ
اپنی ہی آگ میں جلا چپ چاپ

غم اسے بھی ہے میرے بجھنے کا
آج بیٹھی ہے جو ہوا چپ چاپ

آنسوؤں سے لکھی کتاب تھا وہ
آنکھ بھر کے اسے پڑھا چپ چاپ

کیسے ممکن زبان ہوتے ہوئے
مان لوں تیرا فیصلہ چپ چاپ

رہن اپنی انا نہ رکھ پایا
اس کی محفل سے اٹھ گیا چپ چاپ

لڑ جھگڑ کرچلے گئے تم تو
دیر تک میں کھڑا رہا چپ چاپ

کچھ بچا ہی نہیں تھا کہنے کو
طے کیا ہم نے راستہ چپ چاپ

شور بن کر ابھر گئی کیسے
کرنے والے نے کی خطا چپ چاپ

داغ چہرے پہ دیکھ کر اشہر
کیسے رہ پاتا آئینہ چپ چاپ

نوشاد اشہر اعظمی
بلریا گنج اعظم گڑھ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International