rki.news
خوابوں میں مدینے کا سفر دیکھ رہا ہوں
سرکار _ دوعالم کا نگر دیکھ رہا ہوں
اے شاہ عرب شاہ امم شاہ مدینہ
میں آج بھی دو نیم قمر دیکھ رہا ہوں
نعلین شہ دیں کا نشاں عرش بریں پر
ہے دور نگاہوں سے مگر دیکھ رہا ہوں
زانوے علی پر ہے سر _ شاہ _ مدینہ
اور ڈوبتے سورج کو ادھر دیکھ رہا ہوں
پہلو میں شہنشاہ_امم فخر_جہاں کے
میں روضہ بو بکر و عمر دیکھ رہا ہوں
میں شاخ_نبوت کے ثمر بار شجر پر
کردار_رسالت کے ثمر دیکھ رہا ہوں
ظلمات کے گھنگھور گھٹاؤں میں بھی رہکر
اسلام کی ضوبار سحر دیکھ رہا ہوں
منصور میں تاریخ کے اک ایک ورق پر
سرکار کی سیرت کا اثر دیکھ رہا ہوں
منصور اعظمی دوحہ قطر
Leave a Reply