Sunday, August 9, 2026
Poetry - سُخن ریزے

غزل

· August 26, 2025
غزل

rki.news

ساری دنیا کا بے بہا پتھر
سنگ اسود حسین سا پتھر

وہ سراپاخلوص تھا لیکن
لے کے ہاتھوں میں آ گیا پتھر

موم کے مثل تھا مگر کیسے
دیکھتے دیکھتے بنا پتھر

میرا دل مجھ کو خود نہیں معلوم
نرم تھا کس طرح ہوا پتھر

پتھروں کے نگر میں کیا آیا
موم سا دل تھا ہو گیا پتھر

سارے ارمان ٹوٹ کر بکھرے
شیشہ دل پہ جب گرا پتھر

ایسے کُچھ لوگ بھی ہیں دنیا میں
ابتدا پھول انتہا پتھر

یوں تو سچ بولتا ہوں میں منصور
سب کو لگتا ہے طنز کا پتھر

منصور اعظمی دوحہ قطر

Rahbar Kisan International
ABOUT
Your World in Words — independent daily news across Qatar, Pakistan and the world.
READER SERVICES
© 2026 Daily Rahbar Kisan International. All Rights Reserved.