تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

غزل

Poetry - سُخن ریزے , / Monday, January 30th, 2023

افتخار راغبؔ
دوحہ، قطر

تمھاری مہربانی کم نہیں ہے
مری آنکھوں میں پانی کم نہیں ہے

نہاں زخموں کی صورت کون دیکھے
عیاں ہے جو نشانی کم نہیں ہے

نہیں ممکن شمارِ زخمِ جذبات
تری ضد کی کہانی کم نہیں ہے

محبت میں ہوئے ہیں رائگاں ہم
ہماری رائگانی کم نہیں ہے

جہاں چاہے دکھا دے رقصِ آتش
تری شعلہ بیانی کم نہیں ہے

بیاں کرنے کو تیری بربریّت
ہماری بے زبانی کم نہیں ہے

دریچہ آس کا روشن ہے اب بھی
سو اب بھی خوش گمانی کم نہیں ہے

تخیّل میں رواں تیری محبت
غزل میں بھی روانی کم نہیں ہے

محبت کی فراوانی ہے راغبؔ
صداقت کی گرانی کم نہیں ہے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International