rki.news
دیر سے آئے کوئی شکایت نہیں
آپ جائیں ابھی یہ اجازت نہیں
ہاں قیامت , قیامت ہے بىشک مكر
آپ كا روٹھنا كيا قیامت نہیں
آ گئے آپ جی شکریہ آپ کا
قلبِ مضطر کی اب کوئی حاجت نہیں
ہائے کس موڑ پر آ گئی زندگی
جانے کیوں اب کہیں پر بھی راحت نہیں
شَک ہے دلبر تو دل چیر کر دیکھ لو
اِک سِوا آپ کے کوئی چاہت نہیں
پیچھے رَہ جائیں گے آپ گر آپ کو
وقت کے ساتھ چلنے کی عادت نہیں
اور بھی بولیاں خوب ہیں ہاں مگر
مثل اردو کسی میں حلاوت نہیں
ایسا انساں نہ دیکھا کہیں دور تک
اَمر میں جس کے کوئی قباحت نہیں
بات کرتے نہیں پیار سے اے فراز
اہلِ دانش میں بھی اَب لطافت نہیں
سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد
Leave a Reply