rki.news
سارے جگ سے بغاوت اما جاوُ بھی.
تم کرو گے محبّت اما جاوُ بھی.
سب سے اتنی مروّت اما جاوُ بھی.
لٹ نہ جائے شرافت اما جاوُ بھی.
کس کی باتوں میں تم آ گئے محترم.
عشق بازی میں عزّت اما جاوُ بھی.
پیار سے بھی زیادہ تمھارے لئے.
بیش قیمت ہے دولت اما جاوُ بھی.
اے مجاور تمھیں کس نے بھٹکا دیا.
بن عبادت کے جنّت اما جاوُ بھی.
کوئی پاگل ہیں ہم جو کہ کرتے پھریں.
سرکشوں کو نصیحت اما جاوُ بھی.
کیا کسی کو میسّر ہوئی ہے کہیں.
حسن والوں سے راحت اما جاوُ بھی.
آج ہی ویڈیو کول کرتے ہیں لو.
بس یہی ہے شکایت اما جاوُ بھی.
وہ زمانے گئے جب سکوں تھا فراز.
دورِ حاضر میں فرصت اما جاوُ بھی.
سرفراز حسین فراز پیپلسانہ مرادآباد۔
Leave a Reply