Today ePaper
Rahbar e Kisan International

غزل

Poetry - سُخن ریزے , / Thursday, January 22nd, 2026

rki.news

شناسا ہے میرا ، نہ غم آشنا ہے
تو پھر قبر پر اِیسے کیوں رو رہا ہے

کسی کی رسائی نہیں میرے گھر تک
یہ کیوں پھر دیا ، راہ پر رکھ گیا ہے

جو عنوان ہے ، رزمیہ شاعری کا
وہ خیبر شکن ہے ، وہ شیرِ خدا ہے

سمجھنے لگی ہوں میں الفاظ اس کے
نظر کی زباں سے جو کچھ بولتا ہے

وہ بچھڑا ہے جب سے تو لگتا ہے ایسے
کہ جیسے مرا کچھ ، کہیں کھو چکا ہے

اگر مان جائے تو اس سے یہ پوچھوں
وہ کس بات پر آخر اتنا خفا ہے

ہیں تمثیلہ ، کیوں ذہن و دل منتشر یوں
یہ کیا کر رہی ہو ، یہ کیا ہو رہا ہے

تمثیلہ لطیف


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International