تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

غزل

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Wednesday, July 3rd, 2024

وہ ایک شخص جو آیا تھا دلکشی بن کر
چلا گیا ہے مری زیست کی کمی بن کر

نفس نفس نظر آتا ہے مسکراتے ہوئے
یہ کون شہر میں آیا ہے تازگی بن کر

عجیب ہوتی ہے پردیس کی رفاقت بھی
کہ لوگ ساتھ بھی رہتے ہیں اجنبی بن کر

بس ایک سجدہ ہے درکار زندگی کے لئے
سکوں ملے گا فقط ہم کو متقی بن کر

میں بھول پایا نہیں اس کے لمس کی حدت
وہ یاد آتا ہے آنکھوں میں اب نمی بن کر

تعلقات نبھانے میں بھی تردد ہے
یہ کیا کہ ملتے ہو اب مجھ کو اجنبی بن کر

اک ایک مصرعہِ تر خوں جلا کے بنتا ہے
پھپھولے دل کے نکلتے ہیں شاعری بن کر

امام کوئی ملے مجھ کو بے غرض شاہد
گزار دوں گا میں ہر لمحہ مقتدی بن کر

ریاض شاہد بحرین


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International