Today ePaper
Rahbar e Kisan International

غزل

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Thursday, August 1st, 2024

سوئے ہوے جذبوں کو جگائے تری آواز
ہر رات صنم مجھ کو ستائے تری آواز

جب بھی کیا پیچھا تری آواز کا ہم نے
ہر بار ہمیں دشت میں لائے تری آواز

آواز تری میں نے بھلائی بڑی مشکل
فریاد ہے اب میری نہ آئے تری آواز

ہر بار! میں سوچوں تری باتوں میں نہ آؤں
ہر بار! ترے در پہ جھکائے تری آواز

ظالم ہے بڑی دیکھ یہ آواز تری جان
رستہ ہمیں وحشت کا دکھائے تری آواز

یہ میرا مقدر ہے کہ جو راس نہ آئی
یہ بات الگ گُل ہے کھلائے تری آواز

خاں دوڑ کے آؤں گا میں دہلیز پہ تیری
گر مجھ کو یہ چاہت سے بلائے تری آواز

رانا حمزہ حماز


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International