تازہ ترین / Latest
  Friday, January 17th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

غیر معمولی ورلڈ کپ کے انعقاد سے قطر ایک رول ماڈل بن کر ابھراہے۔مریم بنت عبداللہ العطیہ

Qatar - قطر , / Monday, January 16th, 2023

چیئرپرسن مریم بنت عبداللہ العطیہ

دوحہ قطر (قطر نیوز ایجنسی) قومی انسانی حقوق کی کمیٹی (این ایچ آر سی) کی چیئرپرسن ایچ ای مریم بنت عبداللہ العطیہ نے شرق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ قطر نے فیفا ورلڈکپ کا انعقاد کر کے پوری دنیا کو ایک زبردست سبق دیا اور عالمی سطح پر اپنی پہچان کے ساتھ ایک بے مثال ورلڈ کپ کا انعقاد کرکے ایک رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 ایک منفرد اضافہ ہے جس کا آغاز شاندار طریقے کے ساتھ ہوا، اور بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، چاہے مجموعی طور پر متاثر کن تنظیم کے لحاظ سے ہو یا مواد اور پیغامات کے لحاظ سے قطر نے عمدہ سفارت کاری اور اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ اپنا پیغام دنیا تک پہنچایا ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ “قطر نے بغیر مسائل کے، قانون کی پاسداری کرتے ہوئے کامیاب ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انعقادکیا، اس کے باوجود قطر کو ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی جیتنے کے بعد سے منظم سمیر مہمات کا نشانہ بنایا گیا۔” این ایچ آر سی کی چیئرپرسن نے مزید کہا کہ قطر نے سازشوں سے ایک شعوری یحکمت عملی، اچھی طرح سے مطالعہ شدہ سفارت کاری اور مہارت کے ساتھ اس بات پر زور دیا کہ ان مہمات نے گمراہ کن، غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات کو فروغ دیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International