rki.news
کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے فنانس سیکرٹری سہیل خان کے والد محترم افضل خان گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مرحوم کو ان کے آبائی علاقے بجنہ، مانسہرہ میں ان کی ذاتی اراضی پر سپردِ خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات، علاقہ مکینوں اور پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سہیل خان اور ان کے اہلِ خانہ سے مختلف سیاسی، سماجی، سرکاری اور عوامی حلقوں نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم افضل خان کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
Leave a Reply