Today ePaper
Rahbar e Kisan International

قائد اعظم لائبریری باغ جناح , لاہور میں تعزیتی اجلاس بیاد مرحوم صحافی ضیاء الدین لاہوری اور پروفیسر امجد علی کا انعقاد

Events - تقریبات , Snippets , / Monday, February 17th, 2025

لاہور : ( فریدہ خانم ) ،
نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل ، حکومتِ پاکستان کے سینئر ایگزیکٹو ممبر محمد عمیر خالد کی جانب سے معروف محقق ، دانشور ، کالم نگار نیز سر سید احمد خان اور تحریکِ پاکستان کے علاوہ رویتِ ہلال اور تقویم پر متعدد کتابوں کے مصنف ضیاء الدین لاہوری مرحوم اور اُن کے بیٹے معروف قاری، نعت خواں ، فوٹو گرافر، گلوکار، موسیقار ، ماہرِ تعلیم اور یوگا کے اُستاد پروفیسر امجد علی مرحوم کی یاد میں قائدِ اعظم لائبریری ، باغِ جناح لاہور میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ۔
تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے چیئرمین میاں عبدالوحید ، ایچی سن کالج کے پروفیسر حافظ ڈاکٹر ظفراللہ شفیق ، رفاقت علی شاہد ، ورلڈ پنجابی کانگریس کے جوائنٹ سیکرٹری محمد جمیل ، ادارہ خیال و فن کے سربراہ ممتاز راشد لاہوری ، فکرِ اقبال فاؤنڈیشن کے بانی انجینئر عبدالوحید خواجہ ، سنٹرل ماڈل سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر خالد عُمر ، فاطمہ میموریل ہسپتال کے ڈاکٹر محمد صدیق لاہوری، اخوّت فاؤنڈیشن کی پروفیسر مدیحہ آصف ، ٹیلنٹ اکیڈمی کی حرا شمعون ، علم و عرفان پبلشرز کے گُل فراز اور کاسمو پولیٹن کلب کے سابق صدر ڈاکٹر افتخار بُخاری نے خطاب کیا۔
تعزیتی ریفرنس میں شریک ہونے والی شخصیات میں دیگر اکابرین کے علاوہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن کے بانی پیر سید سہیل بُخاری ، ورلڈ پنجابی کانگریس کے پریس سیکرٹری ایم آر شاہد ، سینئر صحافی اشرف سہیل ، مجاہد اقبال ، علامہ محمد انور طاہر ، جہانگیر حیات ، دارالکتاب کے حافظ ندیم ، ارسلان انجم ، الحقائق کے کاشف رضا ، عبدالقدوس کیفی ، ثوبیہ خان نیازی ، ڈاکٹر پونم نورین گوندل ، فریدہ ناز ، فریدہ خانم ، تحریکِ نفاذ اُردو کی سربراہ فاطمہ قمر ، سعدیہ عامر ، نوشابہ مقصود، ظفر اقبال اُپل ، سلمان اجمل نیازی ، فیصل فابانی ، رائے عقیل عباس بھٹّی ، نصیر احمد ، زرینہ اویس ، فیض محمد خان ، محمد تنویر بادشاہ ، اور عامر ہمایوں بھی شامل تھے۔ ضیاء الدین لاہوری مرحوم اور پروفیسر امجد علی مرحوم کے رشتہ داروں اور دوستوں نے بھی تعزیتی ریفرنس میں بھرپور شرکت کی ۔ تقریب میں تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت خوانی کی سعادت حافظ عدنان ارشاد ہجویری اور دُعا قاسم نے حاصل کی۔ ندیم اقبال باہو نے کلامِ سلطان باہو پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض خالد اعجاز مفتی نے ادا کئے۔
تقریب کے آخر میں نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے چیئرمین میاں عبدالوحید نے این پی جے سی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International