لاہور : ( فریدہ خانم ) ,
منگل، 10 دسمبر 2024 کو، ای سی او کلچرل انسٹیٹیوٹ (ECI) نے پاکستانی سفارت خانہ اور کیچی اورن میونسپلٹی کے اشتراک سے “قابِ دوستی: ای سی او ثقافتوں کو عکاسانہ خراجِ تحسین” کے عنوان سے ایک شاندار تصویری نمائش کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب کیچی اورن، انقرہ میں اسزترگوم قلعہ کے ترک ثقافتی مرکز میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں چھ باصلاحیت فوٹوگرافروں کی شاندار تصاویر کو نمایش کے لئے پیش کیا گیا۔
اپنے خطاب میں ای سی او کلچرل انسٹیٹیوٹ کے صدر، ڈاکٹر سعد خان نے دس رکن ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو خوشنویسی، شاعری، مصوری، تصاویر اور موسیقی جیسے شعبوں کے ذریعےفروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ترکی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے گہرے جذبات کا اظہار کیا اور گزشتہ روز پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر ترک حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نمائش کے انعقاد میں تعاون پر پاکستانی سفارت خانہ اور کیچی اورن میونسپلٹی کا شکریہ ادا کیا۔
Leave a Reply