Today ePaper
Rahbar e Kisan International

قاضی محمد جاوید صاحب۔۔۔فطرت کے مقاصد کی کرتا ہے نگہبانی۔۔۔

Articles , Snippets , / Thursday, February 6th, 2025

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!بزم کائنات کی خوبصورتی انسانیت سے پیار اور خوبصورت مجالس سے ہے۔بعض تقریبات اس قدر پر خلوص ہوتی ہیں جو دلوں میں بس جاتی ہیں۔محترم محمد ادریس صاحب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نوردی ہری پور سے عرصہ ملازمت پوری کرتے محکمہ تعلیم ہری پور سے سبکدوش ہوۓ تو ان کے اعزاز میں محترم قاضی محمد جاوید صاحب پرنسپل اور اساتذہ و ملازمین نے بہترین بزم سجائی جس میں راقم کو بھی مدعو کیا گیا۔اس بہترین محبت بھری بزم کے سجانے پر سب کے نام مبارک باد کے پھول۔اس موقع پر جو جھلک نظر آئی اس کا ذکر نہ کرنا بھی تو تنگ نظری کے زمرے میں آتا ہے۔اتنا خوبصورت ادارہ جب انسان گیٹ سے داخل ہوتا ہے تو ایک بہار اور خوبصورتی نظر آتی ہے ۔کھلتے پھول٬مسکراتے چہرے اور دل کے بادشاہ لوگ جو علم کی دولت بانٹتے ہیں۔محترم گلزار احمد صاحب کی محنت اور پھر قاضی محمد جاوید صاحب کی نگہبانی سے چمن کتنا خوبصورت ہے۔محترم قاضی محمد جاوید پرنسپل کی خدمت میں چند کلمات عرض کرنا ضروری خیال کرتا ہوں۔موصوف اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔ان کے اخلاق اور اچھے اوصاف سے اس قدر متاثر ہوا کہ آج کا کالم انہی کے نام۔بقول شاعر:-
استاد کی عظمت کو ترازو میں نہ تولو
استاد تو ہر دور میں انمول رہا ہے
ایک بہترین معلم اور منتظم کے آٸینہ میں موصوف منفرد ہستی کے مالک ہیں۔علم کے سمندر٬گوہرنایاب٬متوازن شخصیت٬مینارہ علم٬ایک عہد ساز شخصیت اور نبض شناس ہستی کا نام دیا جاۓ تو بے جا نہ ہو گا۔موصوف اس رتبہ کے قابل ہیں کہ ادارہ میں پھولوں کی پتیوں کی طرح اساتذہ اور طلبہ کو بھی ایک گلدستہ میں سجا رکھاہے۔یہ موصوف کی بہترین خوبی ہے جو تعلیم کے فروغ کے لیے ہمہ کوشاں۔ملازمین کے سر پر دست شفقت اس قدر کہ ہائیرسیکنڈری سکول کی عمارت ٬اور دالان میں خوشنما پھولوں سے سجے پودے روح کو تازگی دیتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ خان برادران نے کروڑوں کے فنڈز سے اور محکمہ تعلیم کے افسران بالا کی نگرانی اور دلچسپی سے اتنی خوبصورت عمارت تیار ہوٸی۔افتتاح ابھی باقی ہے۔امید ہے جس محنت اور محبت سے اتنی بہترین عمارت تیار کی گٸی اسی قدر جلدی سے اس کا افتتاح کیا جاۓ گا۔اور ایک بزم سجاٸی جاۓ گی۔علاقہ بھر سے قوم کے بچے علم کی دولت حاصل کرنے کے لیے رخ کرتے ہیں۔انٹر کی کلاس بھی جاری ہے جس میں تیرہ طلبہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔یہ تو حقیقت ہے بقول شاعر:-
استاد کا کردار ہے یہ قوم کی تعمیر میں
لے اڑے وہ قوم کو اونچے ٹھکانے کے لیے
خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار پرنسپل اور اساتذہ و ملازمین بجا طور پر داد تحسین کے قابل ہیں جن کی محنت سے یہ ادارہ بہترین درسگاہ شمار ہوتا ہے۔بقول شاعر:-
منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
مل جاۓ تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر
موصوف تو اس بات پر یقین رکھتے ہیں۔بقول شاعر:-
فطرت کے مقاصد کی کرتا ہے نگہبانی
یا بندہ صحرائی یا مرد کوہستانی
موصوف کے کاروان میں شامل قیمتی ہیرے جو قوم کے سرمایہ کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان میں محترم تسنیم الرحمانSS,وحید خانSS,اگزر خان IPE,محمد طاہر یوسف SST,مظہر علی SST,رضا علی شاہ SST,عبدالرزاق SST,جاوید اختر C.T,محمد اسلم C.T,محمد شجاعت C.T,عاطف C.T,شہزادہ خان PET,رضاءالحق A.T,محمد ابراہیم قاری صاحب جیسی ہستیاں شامل ہیں۔ایک جائزہ کے مطابق بہترین تعلیمی ادارہ اور خوشگوار تعلیمی ماحول اور اچھی فضا اس بات کا ثبوت ہے اب بھی قوم کے سرمایہ کی ہمہ پہلو تعلیم و تربیت کا جذبہ موجود ہے۔دعا ہے رب کائنات اس خوشگوار فضا کو قائم و دائم رکھے۔موصوف کے نام ایک شعر:-
نگاہ بلند٬سخن دلنواز٬جاں پرسوز
یہی ہے رخت سفر میرِ کارواں کے لیے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International