Today ePaper
Rahbar e Kisan International

قرارداد پاکستان اور اصل مقاصد

Articles , Snippets , / Sunday, March 23rd, 2025

محمد طاہر جمیل دوحہ قطر
85 برس گزر گئے لیکن جو مقاصد قائداعظم ، علامہ اقبال اور تحريک پاکستان کے ديگر قائدين کے پيش نظر تھے ہم ان سے کوسوں دور کھڑے ہيں –
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عام آدمی کی بنیادی ضرورتوں کا کبھی خیال نہیں رکھا گیا اس کے علاوہ ہمارے ملکی حالات اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بین الاقوامی طور پر جو وقار کبھی ہمیں حاصل تھا اب وہ ہماری تضحیک میں بدلتا جارہا ہے اور خوب جگ ہنسائی ہورہی ہے ۔ کیا ایسی قوم بننے کیلئے پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔
پاکستان ہر وقت اندرونی اور بیرونی خطروں میں گھرا رہتا ہے – ملک میں بدامني، دہشت گردي، فتنہ پروري،اقرباء پروري، قتل و غارتگري، اخلاق باختگي، بے حيائي و بے شرمي، رشوت ستاني ، عرياني اور فحاشي عام ہے جس کے تدارک اور قوانین پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے اخلاق و کردار، عدل و انصاف، امانت و ديانت، نيکي و شرافت اور آئين و قانون نام کي کوئي چيز دکھائي نہيں ديتي- اس قسم کا خواب نہ تو علامہ اقبال نے ديکھا تھا اور نہ ہي قائد اعظم تصور کر سکتے تھے-
موجودہ دگر گوں حالات کے باوجود ہمیں ہمیشہ اچھی اُميد رکھنی چاہیے۔نااميد ہونے کي ضرورت نہيں بقول علامہ اقبال۔
نہيں ہے نااميد اقبال اپني کشت ويراں سے
ذرا نم ہو تو يہ مٹي بڑي زرخيز ہے ساقي
انشاءاللہ، جس طرح 1940ء ميں آزادی کا جذبہ ہمارے اندر موجود تھا جس کی بدولت سات سال کے قلیل عرصے میں ایک آزاد ممالک حاصل کرلی اور اگر یہی جذبہ ہمارے اندر اب پیدا ہو جائے تو
ہماري نسل میں اتنی قائدانہ صلاحيتيں موجود ہيں کہ نہ صرف ہم اپنا کھویا ہوا وقار واپس لا سکتے ہیں بلکہ اپنے خلاف ہونے والي تمام سازشوں کا بڑي ديدہ دليري کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہيں –
23 مارچ کا دن ہميں پيغام ديتا ہے کہ ہم اب بھی جدوجہد کرکے ملک کو دشمنوں کي سازشوں سے محفوظ، آزاد اور خود کفيل بناسکتے ہیں جو اپنے فيصلے خود کرے اور کسي کو ہمارے اوپر اپنا فيصلہ تھونپے کی جرآت نہ ہو –
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور ہمارے اندر اتحاد اور اتفاق پیدا کرے آمین۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International