یارانِ ادب،
عزیز دوست، معتمد انجمن جناب لطیف الدین لطیف کی اطلاع کے مطابق، کل بتاریخ 29 جون 2024 کی شام،
جشنِ فاروق شکیل 💐
انجمنِ محبانِ اردو تلنگانہ کے زیرِ اہتمام، تقریبِ “عابد علی خان محب اردو ایوارڈ” بدست “جناب عامر علی خان” نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدر آباد، زیرِ نگرانی بانی انجمن جناب “مسکین احمد” منعقد ہوا-
اس پر مسرت موقع پر قطعہء تاریخ برائے جشنِ فاروق شکیل پیش ہے-
واضح ہو کہ اس قطعہ کے پہلے مصرعہ سے اور آخری مصرعہ سے علیحدہ علیحدہ بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2024 عیسوی حاصل ہوتی ہے.*
*قطعہء تاریخ و تہنیت برائے جشنِ فاروق شکیل
2024 عیسوی
:جشنِ فاروق شکیل اہلِ سخن سے جھلمل:
جشن میں روشنی ہے ان کے سخن کی مکشوف
ماہرِ علمِ عروض اور ولی عہدِ عدیل
یہ ہیں فاروق شکیل ایک سخنور معروف
شاعری آپ کی گنجینہِ افکارِ بلند
اہلِ فن اہلِ قلم اہلِ نظر ہیں موصوف
آشکار آپ کی خدمات سے اسرارِ ہنر
ہیں شب و روز گراں قدر عمل میں مصروف
جشنِ فاروق ہے تاریخِ سنہری نایاب
:جشن فاروق شکیل اہل سخن کا مالوف:
2024 عیسوی
خیر اندیش
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر
Leave a Reply