تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

قوم کو تجھ پر فخر ہے

Articles , / Sunday, May 19th, 2024

کالم نگار:سیدہ نزہت ایوب

ملک کو ایٹمی طاقت کا تصور اور 73کا آئین دینے والے، 1965کو بطور ملکی وزیر خارجہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا اس انداز سے مؤقف بیان کرنے والے، جو اپنی مثال آپ تھا
1958میں جنرل ایوب کی کابینہ میں شامل ہو کر باقاعدہ سیاست کا آغاز کرنے والے کوئی اور نہیں سوائے ذوالفقار علی بھٹو کے۔
یہ وہ مردٍ مجاہد ہے ،
جن کی شعلہ بیانی کا آج بھی زمانہ گرویدہ ہے ۔
آپ نے لندن سے قانون اور سیاست کی اعلی ڈگریاں حاصل کیں ۔آپ کی محبت پاکستان اور پاکستانی عوام سے کسی سے بھی ڈھکی چھپی بات نہیں ۔
آپ زندہ رہے تو وطن کی خاطر جان دی تو وطن کی خاطر ۔
ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے اصولوں پر سودا نہیں کیا جان کا نظرانہ پیش کر دیا ۔
آج انہی کی نواسی محترمہ بے نظیر بھٹو کی بیٹی محترمہ آصفہ بھٹواپنے خاندانی ورثے کو بحال رکھتے ہوئے اپنی والدہ اور نانا ذوالفقار علی بھٹو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عملی طور پر سیاست میں آ چکی ہیں۔
محترمہ کو اندازِ تکلم اور انداز خطابت اپنے نانا جان اور والدہ ماجدہ سے ملا ہے ۔
محترمہ آصفہ بھٹو نے نہایت کم سنی میں ہی واضح کر دیا تھا کہ سیاست ان کا مستقبل ہے ۔
بچپن میں ایک انٹرویو لیتے ہوئے میزبان نے پوچھا کہ بڑا ہو کے کیا بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاستدان۔
میزبان کے ایک سوال کے جواب میں، محترمہ آصفہ بٹو نے کہا کہ پاکستان اس لیے پسند ہے کیونکہ پاکستان نائس ملک ہے۔ میزبان نے پوچھا کیوں نائس لگتا ہے ۔محترمہ نے کہا کہ اس لیے کہ پاکستان میرا ملک ہے۔ ماشاءاللہ بہترین جواب یقینا اس جواب کے پیچھے وہ تربیت بول رہی تھی،
جو محترمہ بے نظیر بھٹو کی آغوش سے مل رہی تھی ۔
محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ملک کا نام روشن کیا اپنے کردار افعال سے ۔
امید ہے محترمہ آصفہ بھٹو بھی خطے کے لیے اپنے نانا جان اور والدہ کی طرح خوش بخت ثابت ہوں گی۔۔۔۔
ان شاء اللہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International