“اُردوُ بیٹھک”برمنگھم (UK) کے روُحِ رواں،ادیب و شاعر، اور سماجی شخصیت،ڈاکٹر طاہرنقوی،اپنے “فادر اِن لاء” سیّد غنی حیدر زیدی، کے “چہلم”میں شرکت کرنے، چند دن کیلئےکراچی تشریف لاۓ تو،آپ نے کُچھ ادبی مُلاقاتیں بھی کیں،ان میں صدر،آرٹس کوُنسل آف پاکستان کراچی جناب احمد شاہ،اور، ماہرِتعلیم شاعر و ادیب اور جامعہ کراچی کے”شُعبہِ اُردوُ”کےسابق سربراہ جناب پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی شامل تھے ان کے ہمراہ ڈاکٹرطاہر نقوی بھی موجودد تھے باہمی گفتگو کے دوران ڈاکٹر شاداب احسانی ڈاکٹر مہتاب”تجلّی نقوی” کا ذکر کرتے ہوۓ ،بابا”جلّی امروُھوی”کابھی ذکر کرتے رہے، ڈاکٹرطاہرنقوی کی فرمائش پر،جناب شاداب احسانی نے،اپنے شعری مجموُعہ”غُبارِگریہ” میں سے چند غزلیں ہدیہ فرمایئں، جو ڈاکٹرطاہرنقوی نے”اُردوُ بیٹھک” کیلئےریکارڈ بھی کیں بعد ازاں چاۓ کےساتھ،ادبی و شعری گُفتگوُ کا سلسلہ جاری رہا اس دوران جناب شاداب احسانی کیساتھ دیرینہ احباب ،حسن ظہیر دوران شاعرصہبا اختر، کیف بنارسی،سلیم کوُثر ،جناب سلیم احمد، فائق بدیوانی، قمرجمیل، کے ساتھ احمدشاہ کا بھی ذکر ہوتا رہا، انہوں نے آرٹس کوُنسل آف پاکستان، کراچی،ادب و ثقافت کی جو مُسلسل خدمت کررہا ہے،اُسکی بھی آپ نے بہُت تعریف کی،
تھی،ڈاکٹر شاداب احسانی نے، اپنا شعری مجموُعہ “غُبارِگریہ” اور کالموُں پر مُشتمل مجموُعہ “بیانیہ اور پاکستانی بیانیہ” بھی مرحمت فرمائیں۔
Leave a Reply