لاہور : ( فریدہ خانم ) ،
تقریب کااسٹیج زبان وادب کے نامور لکھاریوں سے سجا،رنگ بھرنگے خیالات ٗ پروگرام کے حسن و وقار میں اضافہ کرتے رہے۔ہماری نہایت زیرک افسانہ نگار صوفیہ بیدار کی میزبانی میں لوگ الحمراء کھنچے چلے آئے اور تقریب کا حصہ بنے۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے صوفیہ بیدار کو ان کی نئی تصنیف پر مبارکبادپیش کی۔صوفیہ بیدار نے الحمراء کے تعاون پر چیئرمین رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر سارہ رشید کا شکریہ ادا کیا۔ نامور شاعر عباس تابش نے الحمراء کی خدمات کو سنہری الفاظ میں یاد کیا۔ڈاکٹر طاہرہ اقبال نے پروگرام کی صدارت کی۔ڈاکٹر وحید الرحمن خان، سلمیٰ اعوان، ڈاکٹر نجیب جمال، حمیدہ شاہین، بلقیس ریاض، بشری اعجاز، نیلم احمد بشیر،عامر فراز،شہزاد نیئر، آمنہ مفتی سمیت دیگر مقررین نے صوفیہ بیدار کے کام اور اپنے خیالات کا اظہار کیااور صوفیہ کے افسانہ پڑھ پڑھ کر ان کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔صوفیہ بیدار نے کہا کہ ماضی لکھنے، مستقبل اندیشوں اور حال جینے کے لئے ہوتا ہے،خواتین کی بڑی تعداد کو پس پردہ رکھنا معیشت و معاشرہ پر بوجھ کا باعث ہے۔
Leave a Reply