rki.news
لاہور: (فریدہ خانم)،
نئے سال کے خوش آئند موقع پر لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیس میڈیا ایسوسی ایشن (PMA) کے مرکزی دفتر کا باقاعدہ اور پروقار افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی (MPA) پیر اشرف رسول نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جنہوں نے اس موقع پر تنظیم کی صحافتی خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں پیس میڈیا ایسوسی ایشن کے بانی و چیئرمین سید صائم راجپوت، جنرل سیکرٹری حمار طاہر، ایڈمن ٹیم کے اراکین، سینئر صحافیوں اور مختلف میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری پی ایم اے حمار طاہر نے چیئرمین سید صائم راجپوت کو مرکزی دفتر کے قیام پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دفتر صحافی برادری کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیس میڈیا ایسوسی ایشن سید صائم راجپوت نے کہا کہ تنظیم کا بنیادی مقصد صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کرنا، ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا اور آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت اور تحفظ کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر بانی و چیئرمین سید صائم راجپوت اور جنرل سیکرٹری حمار طاہر نے مرکزی دفتر کے لیے خصوصی دعا کروائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پیس میڈیا ایسوسی ایشن مظلوم اور بے آواز طبقے کی آواز بن کر ان کے مسائل حکمرانوں اور متعلقہ ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
شرکاء نے مرکزی دفتر کے قیام کو صحافتی برادری کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند قدم قرار دیا۔
Leave a Reply