Today ePaper
Rahbar e Kisan International

لیاقت خان ترین سابق چیٸرمین ریحانہ ہری پور۔۔ایک ملاقات

Articles , Snippets , / Monday, November 17th, 2025

rki.news

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
زندگی کے سفر میں وہ لوگ کتنے اچھے ہوتے ہیں جو دوسروں کے ساتھ اچھا رویہ اپنا کر اور دکھ درد میں شریک رہتے ہوۓ جیتے ہیں۔بقول شاعر:-
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے
انہی اچھے لوگوں میں سابق چیٸرمین یونین کونسل ریحانہ لیاقت خان ترین ہیں جن کے ساتھ ملاقات ہوٸی۔ملاقات سے پہلے بیٹے کو دوائی کے لیے سول ہسپتال ریحانہ ہری پور جانے کا اتفاق ہوا۔ ماحول اس قدر بہترین کہ دل خوش ہوا۔بابو خالد جو محبت کرتے ہیں اور دیگر ہستیوں کے ساتھ دعا سلام گویا طبیعت میں خوشگوار احساس پیدا ہوا۔غریب لوگوں کے لیے فری ادویات ۔صرف ایک دوائی ہسپتال سے باہر میڈیکل سٹور سے دواٸی لینے کے لیے موجود تھا کہ ایک ایسی شخصیت سے ملاقات ہوٸی ۔جن کا سماج اور معاشرہ میں ایک منفرد مقام ہے۔لیاقت خان ترین سابق چیٸرمین ریحانہ کے ساتھ بات چیت کا موقع ملا۔دل کی باتیں ہوٸیں اور ماضی و حال کی صورتحال اور واقعات پر تبادلہ خیال کیا موصوف کے والد محترم اسلم خان ترین مرحوم کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔اس پر یاقت خان ترین کے جذبات و احساسات کا اندازہ ہوا کہ خدمت کا جذبہ جواں رہتا ہے۔والد محترم اور اپنے آباء اور موجودہ نسل کی خدمات پر فخر کا اظہار کیا۔سابق چیئرمین ریحانہ لیاقت خان ترین اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں۔موصوف 1985میں یونین کونسل ریحانہ ہری پور کے چیٸرمین منتخب ہوۓ۔ان کے بقول اللہ کا شکر ہے اب تک عوامی٬سماجی اور سیاسی حلقوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔جو فنڈز میسر تھے عوام کی بہتری کے لیے خرچ کیے گٸے تھے جو آج بھی ایک یاداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست اور حسن اخلاق کا بہت بڑا کردار ہے۔ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا اور لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات کو ترجیح دی۔یہ بات تو اچھی طرح جانتے ہیں کہ سابق چیٸرمین لیاقت خان ترین لوگوں کے دکھ درد میں شریک رہنے کے لیے متحرک رہتے ہیں۔اچھے کلمات ہی سے دلوں کو فتح کیا جا سکتا ہے۔موصوف کی صحت کے لیے دعا ہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت بہت بڑا کارنامہ ہوتا ہے۔عرصہ دراز سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمارا خاندان کوشاں ہے۔انہوں نے کہا الیکش گزر جاٸیں گے لیکن افراد کے آپس میں تعلقات قاٸم رہنے چاہیٸیں۔مثبت تعلقات سے زندگی کی بہاریں قائم رہتی ہیں۔ان کی باتوں میں ایک محبت کی خوشگوار روایت نظر آتی ہے۔سماج کی خوبصورتی کا راز بھی افراد کے باہمی رویوں پر منحصر ہوتا ہے۔اچھے رویے تو افراد کی شناخت اور تعارف ہوتے ہیں۔ان کی باتوں میں ایک وقار نظر آیا جو شرط اولین ہے۔اللہ جس کو عزت دے اس پر شکر ادا کرنا چاہیے۔مزے کی بات ہے موصوف کے ساتھ سیاست پر کم اور سماجی زندگی کی موجودہ حالت پر گفتگو کا بڑا لطف آیا۔ان کی ایک بات اچھی لگی کہ علاقہ میں لوگ محبت سے رہیں۔ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات اور مراسم قائم رہیں۔اچھی باتوں سے ہمیشہ محبت کی خوشبو آتی ہے۔سابق چیئرمین لیاقت خان ترین کی ہمہ جہت شخصیت سے اس قدر احساس ہوا کہ زندگی سے محبت کرنے والوں سے ہی چمن کی رونق ہوتی ہے۔شاداب شخصیات ہی دلوں کی کھیتیاں آباد رہتی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International