” تاریخ رقم ہو گٸی ہے صدیوں کیلۓ
حاصل ہوئی ہمیں نئی پہچان اور راہ “
23 مارچ 1940 قرارداد پاکستان کا دن۔۔۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں قیامِ پاکستان کے مطالبے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
برصغیر کے مسلمانوں نے انتہائی جدوجہد کے بعد الگ ملک کا مطالبہ پیش کیا اور ایک تاریخ رقم کی اور اپنی ایک الگ شناخت اور تشخص تسلیم کروانے میں کامیاب ہوئے اور ایک نئی مملکت کی راہ ہموار کی جس میں مسلمان اپنی مذہبی اور ثقافتی روایات کے تحت رہ سکیں۔
سات سال بعد 1947 میں ایک آزاد مملکت پاکستان حاصل کرلیا اور قرارداد پاکستان کامیاب ہوئی لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان بنا تھا ایک قوم بننے کے لئے، متحد ہونے کے لئے، الگ الگ قومیتوں کے نعرے کو چھوڑ کر ایک متحد قوم بننے کے لئے۔
ہم من حیث القوم اس اصلی نظریے سے حقیقتاً دور ہیں اور ابھی تک علاقائی اور لسانی تعصبات کا شکار ہیں جو ہمیں ایک قوم بننے نہیں دے رہے۔
ہمیں اس دن اپنے دلوں سے ہر طرح کے تعصب کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہیے تاکہ نظریہ پاکستان کی اصل روح کو پاسکیں۔ اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لئےمسلسل کوشش کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔یوں ایک متحد اور مضبوط قوم و ملک بننے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا جو کہ ہمارے قائد کی اصل خواہش تھی۔
یہ دن ہمیں ملک کی عظمت اور تاریخی اہمیت کو سمجھنے کے لئے ایک موقع فراہم کرتا ہے۔
23 مارچ کی اصل روح ہے متحد اور مضبوط “پاکستان”۔
“پاکستان اللہ کا انعام
محنت سے حاصل ہو اکرام “
ثمرین ندیم ثمر
دوحہ قطر
23 مارچ 2025
Leave a Reply