تازہ ترین / Latest
  Monday, March 10th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

مارکیٹ کمیٹی کا کسی بھی ریاست کی معیشت میں اہم کردار ہوتا ہے

Articles , Snippets , / Tuesday, March 4th, 2025

تلاگنگ(ملک_محموداعوان)

مارکیٹ کمیٹی کا کسی بھی ریاست کی معیشت میں اہم کردار ہوتا ہے ریاستہائے متحدہ میں مارکیٹ کمیٹی مرکزی بینکنگ نظام کا ایک اہم حصہ ہے، جو فیڈرل ریزرو سسٹم کے اندر شامل ہے۔ مانیٹری پالیسی کی نگرانی اور انتظام کرنے کا ذمہ دار ہے، جس میں کھلی مارکیٹ میں حکومتی سیکیورٹیز کی خرید و فروخت شامل ہے، تاکہ معیشت میں رقم کی فراہمی اور بنیادی سود کی شرح کو کنٹرول کیا جا سکے ٹرمپ کے حالیہ اعلان سے پہلے مارکیٹ کمیٹی نے شدید مخالفت کی تھی عوام پر مہنگائی کا طوفان آئے گا معیشت تباہ ہو گی مگر ٹرمپ نے ایک نہ سنی جسکا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی امریکی صدر نےمیکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا تھا“` مارکیٹ کمیٹی نے بھی کہا تھا کہ `ٹرمپ عالمی معیشت کو کساد بازاری کی طرف دھکیل رہے ہیں، اور اب امریکی معاشی ماہرین نے بھی وہی گردان جاری رکھی ہوئی ہے مارکیٹ کمیٹی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے پروڈکشن والے خوشحال ہوتے ہیں جیسے پاکستان میں ایک شہر تلاگنگ کا آنکھوں دیکھا حال جانتا ہوں اسی کی روشنی میں اپنا تجزیہ قارئین کرام کے لئے پیش کر رہا ہوں👈 کسان/ کاشتکاروں کی مثال لے لیں جب سبزی فروٹ غلہ منڈی میں جب اپنی فصل لیکر آتے ہیں تو لٹ جاتے ہیں کیونکہ مارکیٹ کمیٹی کا سرکاری عملہ موجود نہیں ہوتا جنہیں جانچ پڑتال قیمتوں کا اطلاق تعین وزن کرنا ہوتا آئین پاکستان کے تحت اور اسکے بعد فی کوئنٹل سرکار کی وصولی قومی خزانے میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا حسب ذائقہ ترکیب ہر آڑھتی سے وصولی کرکے تمام پارٹنرز کو پہنچایا جاتا ہے ریاست وڑگئی مال بناؤ مہم سب سے پہلے کے دل دیا ہے جاں بھی دیں گے گنگناتے ہوئے آڑھتیان بولی کرتے ہیں پوری دیانتداری کے ساتھ جسکا فارمولا پاکستان زندہ باد کے پیغامات کے ساتھ کچھ یوں ہوتا ہے کہ آنکھوں ہی آنکھوں میں اشارے ہوگئے بھنڈی تمھاری ہماری اور ٹینڈے ہمارے تمھارے ہوگئے اسی طرح تمام اشیاء آلو ٹماٹر گاجر مولی کھیرا کیلا کیلی سیب امرود چلے باراتی بن کر یقینی طور پاکستان کی رینکنگ ایک سو چھیالیس سے اوپر ہے وہ ایسے ہی نہیں گئی عوام بشمول عوامی نمائندگان بیوروکریسی انتظامیہ سب ساڈا حصہ اتھے رکھ اور اپنا کھاتا تن کے رکھ باوجود اس کے کہ قرآن مجید واضح طور بتا رہا ہے کہ رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ہیں اپنی اولاد کو حرام کھلاؤ گے تو وہ حرامی ہونگے اور آخرت میں تم سب جہنم واصل ہوجاؤ گے عصر حاضر میں وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف نے انوکھا طریقہ اپنایا ایم پی اے اور ایم این اے کے اثر رسوخ سے بیوروکریسی انتظامیہ کو آزاد کیا جس پر محترمہ مریم نوازشریف کو سخت احتجاج کا سامنا ہے ایم پی اے اور ایم این اے نے شکایتوں کے پہاڑ کھڑے کئے ہوئے ہیں مگر وزیر اعلی پنجاب ابھی تک ڈٹی ہوئی ہیں اور تمام انٹیلیجنس اداروں اور دیگر سورسز سے نتائج اخذ کئے جارہے ہیں درحقیقت وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف نے نیا تجربہ اس لئے کیا ہے کیونکہ کہا جاتا تھا کہ ایم پی اے اور ایم این اے کھاتے ہیں سیاستدان چور ہیں لٹ کے کھا گئے ہر حکومت یا وزیر اعظم اسی الزام کے ساتھ فارغ کیا جاتا تھا بیوروکریسی انتظامیہ اسٹیبلشمنٹ خود پاک صاف بری الذمہ سارا گند جمہوریت پر اور سیاسی جماعتوں سیاستدانوں پر جو بھی برسر اقتدار ہوتے حالیہ تجربہ کی روشنی میں جو نتائج اخذ کئے جارہے ہیں اس میں کرپٹ سیاستدانوں کی لسٹیں بھی بن رہی ہیں جنہیں میاں نواز شریف خود دیکھ رہے ہیں قومی سلامتی والے اداروں کے دیانتدار حقیقی معنوں میں صادق امین لوگوں کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور بیوروکریسی انتظامیہ جوڈیشری میڈیا سمیت تمام اداروں میں رجسٹریشن کرپشن کرنے والوں کی عروج پر ہے جسکے نتائج ساتھ نکل رہے ہیں المختصر چھاننا لگ چکا ہے اور یہ اللہ تبارک وتعالی کا نظام ہے کہ جب ظلم حد سے زیادہ ہوجاتا ہے تو پھر اسنے مٹنا ہوتا ہے اللہ کی پکڑ میں آتا ہے کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے پاکستان میں میرے اللہ کا انصاف بھی آئے گا بلکہ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ شروع ہوگیا ہے اچھے دن آنیوالے ہیں ظلم مٹ جائے گا کیونکہ آخیر ہوچکی ہے کوئی کام رشوت بغیر پرچی سفارش کے ناممکن ہوچکا ہے عوام الناس میں ایک دوسرے کا حق مارنا مہنگائی کرنا لوٹ مار کرنا قتل وغارت گری فتنہ فساد گروہ دھڑے بندی ناجائز قبضے اسلحے کرپشن عام ہے آخیر ہوچکی ہے اسی لئے عالمی ریٹنگ کرپشن میں ایک سو چھیالیس سے اوپر ہے پاکستان لہذا کنفرم ہے ظلم بربریت کی انتہا اس لئے ظالم راشی زانی خوشحال دہشتگردی سرعام ہے تو ظلم مٹنے والا ہے اور بہت جلد اللہ انصاف کرے گا مظلوموں کے ساتھ جب ہم قرآنِ مجید کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ظالموں کو ناپسند کرتے ہیں۔ سورۃ المائدہ کی آیت نمبر 57 میں ارشاد ہوا: ”اور اللہ تعالیٰ نہیں پسند کرتا ظالموں کو‘‘۔ اسی طرح اللہ تبارک وتعالیٰ نے کلام اللہ میں یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے کہ اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔ سورۃ التوبہ کی آیت نمبر 86میں ارشاد ہوا: ”اور اللہ نہیں راہِ راست پر لاتا ناانصاف قوم کو‘‘۔ ان آیاتِ مبارکہ سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نہ تو ظالموں کو پسند کرتے اور نہ ہی اُنہیں ہدایت دیتے ہیں؛ چنانچہ ظلم کے راستے سے بچنا ہرشخص کے لیے ضروری ہے، اس لیے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ظلم کی مخالفت کے ساتھ ساتھ انسانوں کو عدل اور احسان کا بھی حکم دیتے ہیں۔ سورۃ النحل کی آیت نمبر 90میں ارشاد ہوا: ”بے شک اللہ حکم دیتا ہے عدل اور احسان کا‘‘۔ اللہ تعالیٰ عدل کا حکم دیتے اور احسان کو پسند کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ احادیثِ طیبہ سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ ہمیں مظلوموں کی مکمل تائید اور حمایت کرنی چاہیے اس لیے کہ مظلوم کی تائید کرنا اہلِ ایمان کی ذمہ داری ہے۔۔#ملک_محموداعوان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International