rki.news
چّے کا اپنی ماں سے تعلّق اُس وقت سے شروع ہوجاتا ہے جب وہ رحمِ مادر میں آجاتا ہے۔وہ اپنی ماں کو اس وقت سے ہی محسوس کرنا شروع کر دیتا ہےاور اُسی طرح ماں بھی اپنے بچّے کی دل کی دھڑکنوں کو سننا اور محسوس کرنا شروع کر دیتی ہے اور اس انمول اور قیمتی رشتے کا آغاز ہوجاتا ہے جس کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں۔
پھر بچّہ پیدائش کے بعد جب دُنیا میں آنکھ کھولتا ہے تو سب سے پہلی درسگاہ اُس کی ماں کی گود ہوتی ہے۔جو زبان ماں بولتی ہے وہ وہی سیکھتا اور سمجھتا ہے۔
پہلی درسگاہ کی اہمیت زندگی میں اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ماں جن خطوط پر اپنے بچّے کی شخصیت استوار کرتی ہےعموماً ساری عمر انسان انہی اقدار کو اپناتا ہےاور اسی رستے پر چلتا ہے جو اس کی ماں نے اسے سکھایا ہوتا ہے۔
عورت معاشرے کی بُنیادی اکائی کہلاتی ہےاور جب وہ ماں کے کردار میں ہو تو اس کی حیثیت اور اہم ہوجاتی ہے۔دین کے مطابق بھی عورت پر اپنے بچّوں کی اچھی تربیت فرض ہے۔جس طرح ایک باپ کی ذمے داریوں میں شامل ہے۔
اخلاقیات کے بارے میں سکھانا بھی ماں کی زمے داری ہے۔بچّے ہمیشہ اپنے بڑوں کی نقل کرتے ہیں اس لئے ماں کے ساتھ باپ کو بھی اعلیٰ اخلاق و اعمال کا نمونہ بننا چاہیے۔
اپنے بچوں کی دینی اور دنیاوی تعلیم بھی بچّوں کی تربیت کا اہم حصّہ ہے۔بچوں کا ذہن شفاف ہوتا ہے اس میں جو بھی نقش کردیا جائے وہی چیز مضبوط اور پائیدار ہوجاتی ہے۔
بچّوں کے جذباتی پہلوؤں سے لیکر ان کے اندر مثبت سوچ اور اعتماد پیدا کرنا اور ہر طرح کے معاملات میں توازن سے زندگی کے معاملات کو سنبھالنا سب بنیادی طور پر ماں کی تربیت سکھاتی ہے۔
غرض یہ کہ ہر کامیاب انسان کے ساتھ ہر صورت اسکی ماں ہی ہوتی ہے۔۔۔اسی لئے یہ رشتہ سب سے اہم اور قیمتی ہوتا ہے جس کی ہمیشہ قدر کرنی چاہیے۔
آج کل کے مصروف دور میں اتنے قیمتی رشتے کے لئے ضرور وقت نکالنا چاہیےاور اپنی جنّت بنانے کی طرف توجہ کرنی چاہیے، ” جنّت ماں کے قدموں تلے ہے “۔
جس طرح والدین کے اوپر اولاد کی اچھی تربیت کی زمے داری ہے اس طرح اولاد پر بھی ماں کے حقوق بہت زیادہ ہیں جو انہیں ہر صورت میں ادا کرنے چاہیں کیونکہ ماں نے زندگی میں تکالیف اٹھا کر بھی بچّوں کی خوشیوں کو مقدم رکھا ہوتا ہے۔
خدا کی طرف سے انسان کے لئے سب سے خوبصورت تحفہ ماں ہے۔اللّہ پاک ہر اولاد پر ان کی ماں کا سایہ سلامت رکھے۔۔۔
” میری ماں کا سایہ مجھ پہ رہے ہر دم
جاری میرے لبوں پہ دعا یہ رہے ہر دم “
ثمرین ندیم ثمر
دوحہ قطر
11 مئی 2025
Leave a Reply