rki.news
ماں کی دعا سے ہے زندگی کا سکون
باپ کی دعا سے ہے خوابوں کا جنون
ماں کی نظر میں ہے محبت کا جہاں
باپ کی محنت میں ہے عزت کا سماں
ماں کی مسکان سے دل کو ملتا ہے قرار
باپ کے سائے میں ہے تحفظ بے شمار
دنیا میں جتنی بھی خوشیاں ہیں نصیب
والدین کی خدمت سے ملتا ہے حبیب
دروازہ فردوس بریں ہیں مرے والد
دنیا میں ہر اک شے سے قریں ہیں مرے والد
ہے بابِ جنا باپ تو ماں باغِ جنا ہے
قدموں میں مری ماں کے ہے جنت یہ سنا ہے
تا عُمر مرے سر پہ دعاؤں کا ہو سایہ
مقبول دعا میری ہو اے میرے خدایا
ماں باپ کی دعائیں ہیں راہ نجات بس
فضل خدائے پاک سے بن جائے بات بس
اُن کے لئے دعائیں یہ ثاقب سدا کرے
ماں باپ سلامت رہیں دل سے دعا کرے
محمد ثاقب وسیم انصاری الاثری کرنجوت بازار سنت کبیر نگر یو پی
Leave a Reply