تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ماہانہ اجلاس و مشاعرہ حلقۂ ادب اسلامی قطر

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, October 16th, 2024

رپورٹ: عامر شکیؔب – معتمد عمومی

حلقۂ ادب اسلامی قطر کا ماہانہ ادبی اجلاس ومشاعرہ بابت اکتوبر 2024ء مولانا فتح شریف عمری ازہری کے زیر صدارت جمعرات بتاریخ 10 اکتوبر کی شب 8 بجے زوم پر منعقد ہوا، اجلاس میں قطر سے محترمہ عائشہ مجاہد صاحبہ، بحیثیت مہمان خصوصی اول اور ڈاکٹر محمد معین ضمیر خان دہلوی بطور مہمان خصوصی دوم شریک رہے، جبکہ محترم افتخار راغب صاحب سعودیہ عربیہ سے اور ڈاکٹر عبید اقبال عاصم علی گڑھ ہند سے بطور مہمان اعزازی شریک رہے، نثری حصے کی نظامت اور مہمانوں کا تعارف واستقبالیہ کی ذمہ داری عامر شکیب عمری کے حصےمیں رہی، جبکہ محترم مبصر ایمان نے شعری حصے کی نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئے۔

نثری حصے میں محترمہ عائشہ مجاہد صاحبہ (صدر شعبہء اردو، دی نیکسٹ جنریشن سکول) نے “سرسید احمد خان اور عصر حاضر” کے عنوان پر ایک جامع اور پرمغز مقالہ پیش کیا، پروگرام میں ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے صدر حلقہ محترم مظفر نایاب کی درخواست پر سرسید مرحوم اور ان کی خدمات پر سیر حاصل معلومات فراہم کرتے ہوئے سامعین کو بھرپور انداز میں محظوظ اور مستفیض فرمایا بعد ازاں مظفر نایاؔب نے سر سید احمد خان کی خدمات، تاسیس مدرسہ العلوم محمد کالج اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ جشن کے حوالے سے عمدہ قطعات تاریخ پیش کئے-

مشاعرے میں سعودیہ سے افتخار راغب، اور قطر سے شادؔ اکولوی، منصوؔر اعظمی، مظفر نایاؔب، اشفاق دیشمکھ، عامر شکیؔب، اور مبصر ایمان نے اپنا تازہ ومنتخب کلام پیش کیا-

مہمانانِ خصوصی و اعزازی نے حلقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےمنعقدہ اجلاس پر مختصر اور جامع تبصرہ کیا جبکہ فتح شریف صاحب کا صدارتی خطبہ مفصل رہا جس میں سرسید احمد مرحوم کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے فارغین مدارس دینیہ اور عصری علوم کے حاملین کے سامنے یہ تجویز رکھی کہ اب وقت آگيا ہےکہ ہم اپنے تحفظات کو بالائے طاق رکھ کر قوم کی بہتری کی خاطر سرگرم عمل ہوجائیں۔

ناظم مشاعرہ مبصر ایمان کے ہدیہء تشکر اور دعائیہ کلمات کے ساتھ شب ساڑھے دس بجےیہ اجلاس اختتام پذیر ہوا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International