تازہ ترین / Latest
  Wednesday, October 23rd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ماہ رمضان اور ہارا ہوا انسان

Articles , Snippets , / Wednesday, March 13th, 2024

صوم کا لفظی مطلب ہے رک جانا یا پرہیز کرنا
اس پرہیز میں کھانے پینے اور حقوق زوجیت سے پرہیز کے علاوہ جھوٹ، ملاوٹ، چوری چکاری، ہیرا پھیری، بے ایمانی اور ذخیرہ اندوزی سے ہرہیز ہے. روزے کا دورانیہ صبح طلوع فجرسے شام غروب آفتاب تک ہے. اور اللہ پاک سورۃ البقرہ میں یوں فرماتے ہیں کہ اے اہل ایمان تم پہ روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے تم سے پہلی امتوں پہ فرض کیے گیے تھے اور یہ بھی فرمایا کہ تم میں سے اگر کوی اس ماہ کو پاے تو اس کے روزے ضرور رکھے.
روزے زمانہ قبل از اسلام میں بھی ہر قمری مہینے کی تیرہویں، چودھویں اور پندرہویں تاریخ کو رکھے جاتے تھے. محرم کے روزوں کا بھی ذکر ہے.
روزہ صرف بھوک پیاس سہنے کا نام نہیں اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کو ہمارے بھوکے پیاسے رہنے سے کوئی سروکار ہے اللہ تعالیٰ نے ہم انسانوں پہ روزے کی عبادت کو فرض کیا تاکہ ہم ضروریات زندگی کے ہوتے ہوئے بھی بھوک اور پیاس کا ذائقہ چکھ سکیں. بھوک اور پیاس کی تکلیف کو محسوس کر سکیں اور اس احساس کی دولت سے مالا مال ہو کے معاشی بھوک کے خاتمے کا اہتمام کیا جا سکے اور روزہ وہ واحد عبادت ہے جس کا اجر اللہ پاک خود دیں گے اور روزہ دار کے منہ کی بدبو اللہ پاک کو مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسند ہے اور اللہ تعالیٰ کو اپنے لیے بھوک پیاس برداشت کرنے والے روزہ دار سے بہت زیادہ پیار ہے. لہٰذا روزہ دار کو اس عبادت کا اجر بھی اللہ پاک ہی عطا فرمائیں گے. اور ہر شے کے میسر ہوتے ہوئے صرف اللہ کی خوشنودی کے لئے بھوک برداشت کرنا بہت بڑی عبادت ہے.
اور ہمیں روزہ سکھاتا یے تقویٰ اور پرہیز گاری. اور اگر ہم صرف رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دنیا دکھاوے کو روزے رکھیں نہ نماز پڑھیں نہ صدقہ خیرات دیں. تو اللہ پاک ہمارے عبادات کو ہمارے منہ پہ دے مارے گا. آیے آج سے عہد کریں کہ ہم اپنے اندر کے ہارے ہوے انسان کو جو لالچ ہرس و طمع میں بہت ہی آگے نکل چکا ہے اسے راہ راست پہ لایں گے اسے صبر کا چولا پہنایں گے وہ تمام تاج حضرات جو روزوں کے شروع ہوتے ہی کھانے پینے سے کے کر ملبوسات، جوتوں اور تمام ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کو کءی گنا بڑھا کے ناجائز منافع خوری کو پروان چڑھاتے ہیں اور غریبوں کو مزید رلاتے ہیں وہ تمام الحاج اور اہل محراب تاجر حضرات ذرا ہوش کےناخن لیں اپنے اندر کے ہارے ہوے انسان کو خدا را اس ہار کے مکروہ شکنجے سے نکال لیں تاکہ جب حشر کے میدان میں اللہ پوچھے تو اپنے آپ کو رب کے سامنے پیش کرتے ہوے نہ کوئی گھبراہٹ ہو نہ کوی ملال
آمین ثم آمین
اللہ پاک رمضان کے اس بابرکت مہینے میں آپ اور ہم سب پہ رحمت کے تمام دد کھول دے آمین ثم آمین
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
drpunnamnaureen@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International