Today ePaper
Rahbar e Kisan International

مجھے تجھ سے محبت ہو چکی ہے

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Thursday, July 11th, 2024

گلشن اختر میؤ
ننکانہ صاحب
سن میرے ہم نشین…
مجھے تجھ سے محبت ہو چکی ہے
لیکن میں تجھے اظہار کرنے سے ڈرتی ہوں
میں اکثر بکریوں کو چراتے ہوئے
تمہاری بہت سی باتیں ان سے کرتی ہوں
یہ مجھے شوق سے سنتی ہیں…
لیکن میں اکثر بکری کے بچے کو
گود میں بیٹھا کر رو پڑتی ہوں
میں افلاس کی ماری….
میں رسم و رواج میں گھری
اس بچے کو تھپکی دے کر. خود کو حوصلہ دیتی ہوں…
میں اکثر ساری باتیں.. بکریاں کو سناتی ہوں
پتا نہیں وہ سمجھ پاتی ہیں کے نہیں
لیکن مجھے دلاسہ دیتی ہوئی لگتی ہیں..
کبھی کبھی میں اکثر…
پہاڑ کی چوٹی پر تمہارا نام ذور سے لیتی ہوں
مجھے محبت ہو چکی ہے تم سے…
سنو!! جب ہم جنت میں ملیں گے
تو تمہارا ہاتھ تھامے اظہار الفت کرونگی
وہاں افلاس ہوگی اور نا میں بکری چرانے والی…
وہاں میں بھی 72 حوروں کے ساتھ
تمہاری سردارنی ہونگی….


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International