rki.news
اسلام آباد (پریس ریلیز) — محرم الحرام 1447ھ، مطابق جولائی 2025ء میں محفلِ نعت پاکستان، اسلام آباد کا 437واں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ اور مسالمہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ سادات ٹاؤن، لہتراڑ روڈ پر منعقد ہوا۔ مشاعرہ کی صدارت معروف نعت گو شاعر سید محمد حسن زیدی نے فرمائی، جبکہ میزبانی کے فرائض ممتاز ادبی شخصیت پروفیسر عرفان جمیل نے انجام دیے۔
تقریب کی نظامت سیکرٹری محفلِ نعت پاکستان، جناب عرش ہاشمی نے نہایت خوبصورت انداز میں سرانجام دی۔ مشاعرہ میں بارگاہِ نبوی ﷺ اور بارگاہِ امامِ عالی مقامؑ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنے والے نعت گو شعرائے کرام میں شامل تھے:
سید ابرار حسین (صدر، محفلِ نعت پاکستان)، سید محمد حسن زیدی (صدرِ مشاعرہ)، شرف الدین شامی، پروفیسر عرفان جمیل، عرش ہاشمی (ناظمِ مشاعرہ)، ڈاکٹر عزیز فیصل، محمد نور آسی، محمد خلیل الرحمن خلیل، سید جمال زیدی، اور کم سن نعت گو محب الرسول۔
اس روح پرور محفل کے اختتام پر صدرِ مشاعرہ سید محمد حسن زیدی نے خصوصی دعا کرائی، جس میں انہوں نے شرکائے محفل کے لیے خیر و برکت اور غزہ و فلسطین کے مجاہدینِ اسلام کے لیے فتحِ مبین کی دعائیں کیں۔
محفل کے بعد میزبانِ مشاعرہ کی جانب سے تمام شرکائے محفل کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس نے اس روحانی اور ادبی محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔
Leave a Reply