Today ePaper
Rahbar e Kisan International

محنت سے پورے ہوں سپنے۔۔۔۔

Articles , Snippets , / Thursday, April 17th, 2025

rki.news

زورِ بازو پہ بھروسہ ہے گر تجھے اپنے
پھر کر کوشش اور پورے کر سارے سپنے
( ثمر)۔۔۔۔

اگر کوئی خواب دیکھتا ہے تو تعبیر حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا چاہیے۔۔۔
جواب یقینا محنت ہےاور محنت کے بعد کامیابی کا فیصلہ قسمت کرتی ہے جو کہ عموما محنت والوں کا ساتھ دیتی ہے اور یہی انعام ہوتا ہے محنت کرنے والوں کا۔
جس طرح پاکستان کا خواب دیکھا گیا اور قائد کے ساتھ برصغیر کے مسلمانوں ان تھک محنت اور کوشش رنگ لائی اور پاکستان وجود میں آیا۔
محنت سے مشکل سے مشکل کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں صرف جذبہء ہمت اور جواں مردی کی ضرورت ہوتی ہے۔
محنت اور لگن سے ہی کاموں اور فیصلوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے ۔
اگر پہلی دفعہ محنت کرنے سے کامیابی نہ ملے اور فیل ہوجائیں تو ہمّت نہیں ہارنی چاہیے اور بار بار کوشش کرنی چاہیے۔۔ایک نہ ایک دن کامیابی ضرور قدم چومتی ہے۔
محنت کا مزاج بنانا چاہیے اور نتیجے کی زیادہ پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔
مسلسل محنت اور عملِ پیہم سے خوش کن نتائج برآمد ہونے شروع ہوجاتے ہیں پر اس ضمن میں منظم و موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہےتاکہ شروع کیا جانے والا کام سلیقے اور نظم و نسق کے ساتھ کامیابی سے اپنے انجام کو پہنچے۔
اس سلسلے میں مشاورت اور رہنمائی بھی ضرور لینی چاہیےاور ایک اہم نکتہ مستقل مزاجی سے متعلقہ کام کی پابندی ہے۔
اپنے زور بازو پر بھروسہ بھی بہت اہم نکتہ ہےاور صحیح منصوبہ بندی اور محنت کے ساتھ آپ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔۔۔
آخر میں راقم کا ایک شعر ہے۔۔

محنت میں ہے طاقت کہ زمانے کو بدل دے
دیکھیں تجھے کتنا ہے خود اپنے پہ بھروسہ۔۔

ثمرین ندیم ثمر
دوحہ قطر
اپریل 2025


One response to “محنت سے پورے ہوں سپنے۔۔۔۔”

  1. Ashr Alam says:

    بہت خوب ماشاءاللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International