Today ePaper
Rahbar e Kisan International

مرکزِ ادبیات اردو شکاگو اور الخلیل لائبریری کا قیام امریکہ کی ریاست الی ناۓ کے شہر ایلجن میں لایا گیا

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Wednesday, March 19th, 2025

الخلیل لائبریری کا افتتاخ ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے فرمایا
رازرنگونی نے تلاوتِ کلامِ پاک فرمائی
عابد رشید نے نعتِ رسولِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پیش کی ڈاکٹر توفیق انصاری نے صدارتی کلمات فرماتے ہوئے لائبریری کو تعمیری اقدام قرار دیا
محمد مجید اللہ خان صدر بانی مرکزِ ادبیات اردو شکاگو و بانی الخلیل لائبریری نے دونوں اداروں کے بارے میں تفصیلات بتائیں
پروفیسر مسرور قریشی نے تعلیم و تخقیق کے میدان میں دونوں اداروں کے قیام کو امریکہ کی تاریح میں نیا باب قرار دیا۔اور نظامت فرمائی۔
نمائندہ خصوصی(برج میڈیا یو ایس اے)
امریکہ کی ریاست الی ناۓ کے شہرایلجن میں مرکزِ ادبیات اردو شکاگو کے زیرِ اہتمام الخلیل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔لائبریری کا افتتاح شکاگو کے معروف ادیب بزرگ شاعر ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے ربن کاٹ کر کیا۔ایشین کمیونٹی میں کسی لائبریری کا قیام ریاست الی ناۓ یا امریکہ میں کسی نجی ادارے کی جانب سے پہلا تاریحی اقدام ہے۔الخلیل لائبریری کےسرپرست اور مرکزِ ادبیات اردو شکاگو کے بانی و صدر محمد مجید اللہ خان نے اس موقع پر بتایا کہ وہ ایک طویل عرصے سے شکاگو میں اردو کا ایک مرکز قائم کرنے پر غور کررہے تھے آج وہ تاریحی دن آگیا ہے مرکزاور لائبریری دونوں قائم ہو چکی ہیں۔اس لائبریری میں اردو انگریزی ،عربی کی محتلف اصناف پر کتب کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے ۔اس میں تقریبا پانچ ہزار کتب موجود ہیں اور ہمیں مزید کتب بطور عطیات موصول ہورہی ہیں۔ جس پرہم تمام احباب کے شکر گزار ہیں۔ محمد مجید اللہ خان نے کہا کہ آپ کے اور کمیونٹی کے علمی و عملی تعاون سے ان شااللہ اس مرکز کے تحت تحقیقی کام اور لائبریری کے ذریعے مطالعہ کو فروغ دیا جاۓ گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائبریری ان کے والد کے نام سے منسوب ہے جن کا تعلیم کے بارے میں بڑا نظریہ تھا۔ ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے اپنے صدارتی خطاب میں لائبریری کی اہمیت پر گفتگو فرماتے ہوئے اسے امریکن ایشین کمیونٹی کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے۔ محمد مجیداللہ خان کو مبارکباد دیتے ہوۓ اسے ایک تاریحی دن قرار دیا اور اپنی جانب سے کتابوں کے عطیے کا اعلان کیا اور مستقبل تعاون کی پیشکش کی پروفیسر مسرور علی قریشی سیکرٹری مرکزِادبیات اردو شکاگو و ڈائریکٹر ریسرچ نے مرکز کا تعارف کراتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ دوسال سے مرکز کے قیام اور لائبریری کے قیام کے لیے کوششیں جاری تھیں اور بالآخر ایلجن سٹی میں کافی تگ و دو کے بعد آج کے تاریحی دن ان کا قیام و افتتاح باضابطہ ہورہا ہے۔ پروفیسر مسرور قریشی نے کہا کہ آج کے شرکاء امریکہ میں ایک نیا تاریخی اقدام کررہے ہیں کہ ایک باقاعدہ لائبریری کا قیام نجی ادارے کے تحت عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لیے بلاشبہ محمد مجیداللہ خان قابلِ مبارکباد ہیں کہ انہوں نے پیرانہ سالی میں جواں عزم و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تعمیری اقدام اٹھایا۔
پروفیسر مسرور قریشی نے تمام شرکاء کو اس ایونٹ کا گواہ قرار دیتے ہوۓ کہا اس مرکز سے تحقیقی کاموں کا اجراء کیا جاۓ گا اور جلد ہی اس کا آغاز ہوگا۔
تلاوتِ کلامِ ربانی کی سعادت راز رنگونی نے حاصل کی نعت عابد رشید نے پڑھی۔ اور نظامت کے فرائض پروفیسر مسرور قریسی نے انجام دیے
سردی کے سخت موسم میں شرکاءکی تواضع اسنیکس اور گرم چائے سے کی گئی۔ بعد پروگرام چند احباب نے کتب کے عطیے پیش کیے
اس پروگرام میں شکاگو کی علمی و ادبی شخصیات کے علاوہ سٹی آف ایلجن سے کثیر افراد نے شرکت کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International