تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

مرکزی جامع مسجد حیدر کرار کی افتتاحی تقریب

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, August 11th, 2024

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)

مرکزی جامع مسجد حیدر کرار کی افتتاحی تقریب 10 اگست 2024 ہوئی ، مقامی علمائے کرام کی شرکت ، علمائے کرام کی عزتیں کرنے والا انسان دنیا و آخرت میں کامیابیوں کی سندیں حاصل کرتا ہے ، علامہ یاسر اقبال

مسجد میں آنے والے تمام علمائے کرام اور صحافیوں و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ، علامہ مولانا قاری یاسر اقبال

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقے گلی نمبر 3 B کھدریپڑ روڈ نزد رحیمو چوک ترامڑی اسلام آباد
اسلام آباد میں 10 اگست 2024 جامع مسجد حیدر کرار کی افتتاحی تقریب کو منعقد کیا گیا جس میں مقامی علمائے کرام ، صحافیوں ، اسکالرز اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا تقریب نماز عشاء کے بعد شروع ہوئی اس موقع پر مقرر شیریں بیان ، عالم با عمل حضرت علامہ مولانا یاسر اقبال توحیدی نے کہا کہ میں آپ تمام احباب کو خوش آمدید کہتا ہوں اہلیان علاقہ اس مسجد کو آباد کریں یہاں پنج گانہ نمازوں کی ادائیگی کریں علامہ یاسر نے کہا کہ
جو انسان مسجد کی تعمیر میں خرچ کرتا ہے وہ دنیا میں رہ کر جنت میں اپنا گھر بنا رہا ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ زندگی ایسے گزاریں جیسے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین نے گزاری ہے ہماری زندگیوں کا بنیادی مقصد صحابہ کرام اور اہلبیت نبی رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی تعلیمات کو امت تک پہنچانا ہے علامہ یاسر نے کہا کہ اس مسجد کی تعمیر کے لیئے جن مخیر لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے جنھوں نے اس مسجد کو آباد کرنے بنانے میں کردار ادا کیا ہے اللہ ان کے مال رزق میں برکتیں کرے علامہ مولانا یاسر اقبال توحیدی نے کہا کہ دنیا میں انسان بیشک پریشان ہو جاتا ہے دکھوں میں تکالیف میں مبتلا ہو جاتا ہے مگر انسان کو چاہیئے جب بھی کوئی پریشانی آئے کوئی دکھ ہو کوئی مشکل آن پہنچے اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ حقیقی مشکل کشاء اور حاجت روا ہے انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عبادت کے ہی لائق ہے اللہ تعالیٰ مسبب الاسباب بھی ہے میں اس مسجد کی تعمیر کے لئے کوششیں کر رہا تھا اور میں نے مسجد بنانے کے معاملات اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیئے تھے اور کہا تھا اے اللہ تیرا کام کرنے جا رہا ہوں مجھے کامیابی عطاء کر اللہ تعالیٰ نے مسجد بنانے کے لیئے مسجد کے لیئے کیسے کہاں سے کن ذریعوں سے میٹریل آیا اللہ تعالیٰ نے سب کیا ہے وہ بیشک مسبب الاسباب سبب پیدا کرنے والا ہے اللہ تعالیٰ ہی انسان کا مدد گار ہے انسان کو چاہیئے سچے دل و نیت سے ہر وقت اللہ تعالیٰ کو یاد کرے نمازیں پڑھا کرے قاری یاسر اقبال نے کہا کہ جو انسان دنیا میں جس کے ساتھ برائی کا معاملہ کرتا ہے وہ دنیا و آخرت میں ذلیل و رسواء ہو جاتا ہے
انھوں نے کہا کہ عالم دین کی بے عزتی کرنا عالم دین کی ہتک کرنا عالم دین کا مذاق اڑانا انتہائی درجے کا گناہ کبیرہ ہے
عالم دین وہی ہوتا ہے جسے اللہ کی طرف سے دین پھیلانے دین پہنچانے دین سیکھانے کا کام سونپ دیا گیا ہو
علامہ یاسر اقبال نے کہا کہ دنیا میں ایسے ایسے لوگ ہیں جو عالموں کی توہین کرتے ہیں اور اپنے دنیاوی منصبوں پر خوش ہوتے ہیں کہ یہ عہدے تا حیات رہنے والے ہیں حالانکہ وہ لوگ خام خیالی کا شکار ہیں مجھ پر بھی کٹھن وقت آئے ہیں مگر میں نے ہمیشہ اپنے ساتھ برائی کا معاملہ کرنے والوں کا مقدمہ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں پیش کر دیا جب میں اللہ تعالیٰ کی عدالت میں برے لوگوں کا معاملہ پیش کرتا ہوں تو اللہ میرے راستے آسان کر دیتا ہے انھوں نے کہا کہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں واضح فرمایا ہے کہ ” علم حاصل کرنے والے اور علم حاصل نہ کرنے والے کبھی برابر نہیں ہو سکے ” اب جو شخص عالم دین کی ہتک کرے وہ خود کے ساتھ کتنا بڑا ظلم کر رہا ہے کیونکہ علم والوں کا مرتبہ اور وہ علم جو علم دین ہے اور علم نافع ہے
ان عالموں کی بے عزتی کرنا سخت گناہ ہے دنیا کے قانون میں بھی دوسرے کی ہتک کرنے والوں پر ہتک عزت کا مقدمہ درج ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ لوگوں اللہ سے ڈرو بیشک اللہ تعالیٰ بڑا غفور و رحیم ہے لوگو کبھی کسی غریب پر کسی کمزور پر ظلم نہ کرو مسلمانوں اپنے قول و فعل میں یکسانیت لاؤ آپ کے کردار سے معلوم ہونا چاہیئے کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے امتی ہیں کوئی شخص اگر اسی یا ستر سال کا ہو اور وہ دوسرے انسانوں کی ہتک کرے نمازیں پڑھتا ہو اس انسان کے نیک اعمال کسی کام کے نہیں اللہ اپنے حقوق معاف کر دینے پر قادر ہے مگر حقوق العباد کو اللہ تب تک معاف نہیں کرے گا جب تک بندہ بندے کو معاف نہ کرے انھوں نے کہا کہ آپ لوگ مسجد میں آیا کریں چندے سے اپنے قیمتی عطیات سے مسجد کی مزید تعمیر تزئین و آرائش میں اپنا کردار ادا کریں مزید تفصیلات کے مطابق
اس افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی جن کے اسمائے گرامی مندرجہ زیل ہیں
مولانا قاری عمران اللّٰہ فاروقی ترلائی
مولانا محمد عدنان بنی گالا
مولانا محمد منظور کرپا
مولانا محمد عمر وقاص ترلائی
مولانا عبد المجید عابد چک شہزاد
مولانا قاری رحمت نبی ہاشمی ترامڑی
مولانا قاری حبیب اللہ عابد ترلائی
مولانا مفتی ثناء اللہ یونیورسٹی ٹاؤن
مولانا افتخار احمد یونیورسٹی ٹاؤن
مولانا عبد الحمید تمیر
مولانا عبد الرؤف ترامڑی
مولانا جہانگیر خان ترامڑی
مولانا غلام نبی ہزاروی علی پور
مولانا مفتی اسرار احمد عباسی
مولانا محمد عبداللہ ترلائی
مولانا قاری منیر احمد عباسی کھنہ پل
مولانا عبد الرحمن فراش ٹاؤن
مولانا قاری محمد عبداللہ غوری ٹاؤن
مولانا قاری حبیب الرحمٰن غوری ٹاؤن
قاری شیر محمد کھدریپڑ
قاری محمد شعیب علی پور
حافظ محمد شہزاد ترامڑی
حافظ انعام الرحمن ترامڑی
قاری عبد المالک کھنہ پل
مولانا عبد الرشید جلالی بنی گالا

تمام علمائے کرام نے مولانا قاری یاسر اقبال توحیدی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل علاقہ کو انتہائی مختصر وقت میں مسجد تعمیر کرنے پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ باہمی اتفاق و اتحاد سے مل کر کام کرنے کا عزم کیا

ا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International