تازہ ترین / Latest
  Sunday, December 22nd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

مسقط سلطنت عمان میں عید الوطنی

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, November 19th, 2024

عمان
مسقط سلطنت عمان میں
عید الوطنی ( Oman National day)کے موقع پر راوی ریسٹورانٹ کے روح رواں عمران طور صاحب کی جانب سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانیوں کی عمان اور عمانیوں سے محبت کا اظہار اپنے اپنے بھر پور محبت بھرے انداز میں۔

تقریب کے مہمان خصوصی الشیخ نجیب الزجالی تھے جنہوں نے طور صاحب کی عمان سے محبت کے جذبے کو سراہا اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا
عید الوطنی کی اس پر مسرت تقریب میں بوشر موٹر بائیکر کلب( Bousher biker club )کی اپنی بائیکس پر شاندار آمد
پاکستانی لذیز کھانوں سے لطف اندوز اور بریانی کے دیوانے ہو گئے
عمانی کمیونٹی کی خصوصی شرکت عمانی رقص پر پاکستانی بھی جھوم اٹھے

پاکستانی کمیونٹی کی معروف و نمایاں شخصیات جن میں میاں محمد منیر صاحب، اقبال بھائی ، چوہدری عباس ، شبیراحمد ، ڈاکٹر شارف صاحب، عذرا علیم صاحبہ، گاشف زعئیم، نوید خاںن، ارشد علی خان، عثمان لکھن،علی اشفاق اور معین طور کی شرکت

اس تقریب میں معروف شخصیات نے پاک عمان دوستی پر اپنےمحبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور عمان کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے مقامی لوگوں کی محبت کو سراہا
عمران طور صاحب جو ہر موقع کی مناسبت سے ایسی تقریبات کا اہتمام کرتے رہتے ہیں اس بار بھی تقریب عالی شان اور باکمال تھی کہ ہر کوئی تعریف کئے بنا نہ رہ سکا اور جناب عمران
طور صاحب کی عمان اور پاکستانیوں محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں کمیونٹی ممبران کا ایک مقصد کے لئیے جمع ہونا عمان سے یکجہتی کا اظہار اور ان کی خوشی میں برابر کے شریک ہو کر اپنی محبتوں کا اظہار کرنا تھا۔
خاص طور پاکستانی چٹخارے دار مزیدار کھانوں نے پاکستان کی لاہور فوڈ سٹریٹ کو پیچھے چھوڑ دیا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International