ایک تبصرہ٬ایک جاٸزہ
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارٸین! حرمت قلم کے پاسبان اور حسن تحریر کی اہمیت سے شناسا لوگ کتنے عظیم ہوتے ہیں۔انہی درخشاں اور رخشندہ ادبی ستاروں میں ایک نام ”اشتیاق احمد نوشاہی سچیاری ہے جن کی خوبصورت تصنیف ”مشاہیر ادب کی محبتیں“جو دور حاضر کے اہل فکروفن و دانش کے تبصرے٬تاثرات٬آراء اور ان کا مختصر تعارف عظیم کاوش اور محنت کی آٸینہ دار ہے۔راقم کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس عظیم اور انمول تبصروں اور تاثرات پر کچھ عرض کرنے کا موقع ملا۔شکریہ ادا کرتا ہوں محترم اشتیاق احمد نوشاہی سچیاری جو اس کتاب کے مٶلف ہیں۔کتاب تحفہ کے طور پر بذریعہ ڈاک عطا فرماٸی۔یہ پیاری کتاب قیمتی موتیوں اور جواہر سے مرصع ہے اس کی بہت بڑی اہمیت اور قدر دل میں ہے۔موصوف نے نوٹ میں تبصرہ لکھنے کے لیے فرمایا۔میری کیا بساط کہ ایک حرف بھی اپنی مرضی سے لکھ سکوں یہ میرے رب کا فضل اور دعاٸیں ہیں کہ قلم کی نوک سے ایک ایسا سلسلہ جاری ہے جس سے انسانیت کی خدمت کا موقع مل ریا ہے۔یہ موصوف کی محبت کہ گوجر خان سے کتاب تحفہ میں عنایت فرماٸی. جزاک اللہ۔۔کتاب کی ابتداء مشاہیر ادب کی محبتیں کے عنوان سے جلی سرخی سے ایک مختصر تحریر ہے(جنوری2023_جون 2024)زیر نظر کتاب احقر العباد کی شاٸع پانچ کتب پر دور حاضر کے اہل فکروفن و دانش کے تبصرے ٬تاثرات٬آراء اور ان کے مختصر تعارف پر مشتمل ہے(مٶلف اشتیاق احمد نوشاہی سچیاری)گویا مصنف کتاب نے کوزے میں دریا بند کر دیا۔اشاعت اول سال جون 2024/ذولحجہ 1445ہجری
پبلشر۔ایف۔جے٬راٸیٹرز پبلشرز لاہور۔صفحات 208،تعداد 300
انتساب۔احقر العباد نے اپنی اس سعی مسعود کو اپنے مرحوم آباٶ اجداد کے نام سے منسوب کیا ہےاور اپنے چھوٹے بھاٸی محمد عرفان(1987_1982)کے نام جو بچپن میں روڈ ایکسیڈنٹ میں راہ عدم سدھار گیا۔اور دعاٸیہ کلمات”اللہ رب العزت ان تمام کی مغفرت اور درجات بلند فرماۓ۔آمین“بہت ہی توجہ طلب اور قابل تعریف ہیں۔اس کتاب کی شان بہت بلند کرتے ہیں۔اللہ کریم موصوف کو اجر عظیم عطا فرماۓ۔ایک اور صفحہ جس پر متین کاشمیری ٬لاہور کا مادہ و قطعہ درج ہے۔بہت خوبصورت ہے۔کتاب کا حسن ترتیب انتہاٸی دلکش اور دیدہ زیب معلوم ہوتا ہے۔”مشاہیر ادب کی محبتیں“پر ایک نظر۔۔۔نسیم سحرؔ،اشتاقیات ۔۔اشتیاق احمد نوشاہی سچیاری٬سپاسنامہ۔۔اشتیاق احمد نوشاہی سچیاری٬ مٶلف کی کتب کا مختصر تعارف
جو تاثرات/تبصرے/راۓ لکھے گٸے اور کتاب کی زینت بنے بہت ہی منفرد اور قابل ستاٸش ہیں۔اس میں ایک تحریر بعنوان”مٶلف اہل علم و دانش کی نظر میں“اس میں تبصرہ نگاروں کی تحریروں سے لیے گٸے اقتباسات ہیں۔ڈاکٹر راشد حمید٬حاجی فقیر اثر انصاری٬اجمل غالب خیر پوری٬احسان فیصل کنجاہی٬کرنل احسن جہانگیر٬ارشاد ڈیروی٬پروین سجل٬تحریم ڈوگر٬ڈاکٹر چودھری تنویر سرور٬تیمور اکبر جنجوعہ٬راجا جاوید اقبال عدمؔ٬ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی٬حاجی رحمت علی رحمت ٬صوبیدار ٬رشید احمد مرزا٬علامہ ریاست علی مجددی٬زمان اختر٬میاں ساجد علی٬ساجد علی شاہ بخاری٬سلطان محمود چشتی٬شبیر احمد بھٹی٬ڈاکٹر شبیر احمد قادری٬پروفیسر سید شبیر حسین زاہدؔ٬شمسہ نورین٬شمیم انور٬ڈاکٹر صاٸمہ بتول٬ڈاکٹر صبا فردوس ستی٬طارق محمود اعوان اور دیگر علمی و ادبی شخصیات کے تبصرے اس کتاب کی جان اور خوبصورتی کی کلید ہیں۔ان سب ہستیوں کی قیمتی تحریریں جو تبصروں اور تاثرات پر مشتمل ہیں۔موصوف کی شخصیت اور خدمات کی عکاسی کرتی ہیں۔
اس ضمن میں ”صوفیانہ روایت کا محقق۔اشتیاق احمد نوشاہی(ڈاکٹر راشد حمید)مطالعہ میری کمزوری ہے(اجمل غالب خیرپوری)اشتیاق نوشاہی کی ”ادبی عدالت“(احسان فیصل کنجاہی)ادبی عدالت ۔۔۔ایک شاندار کاوش(ڈاکٹر محمد عبدالمالک)بسلسلہ”خوشبو کتب“(ڈاکٹر مشرف حسین انجم)نوشاہی لاڑا۔۔۔اشتیاق احمد نوشاہی(محمد یعقوب فردوسی)قابل قدر اور قابل صد احترام ایک ادبی نام(حاجی رحمت علی رحمت)فیضان سلاسل نوشاہیہ گوجر خان(ڈاکٹر عبدالرزاق سحرؔ٬ادبی دنیا کا عظیم روشن ستارہ(مفتی عنایت الرحمان ہزاروی)گوجر خان میں فیضان نوشاہیہ(گل بخشالوی)گوجر خان میں فیضان نوشاہیہ(مولانا محمد اعظم قادری ایبٹ آباد)علم٬تحقیق اور محبت کا سنگم(حافظ محمد حفیظ قادری،اور بھی تاثرات اور تبصرے اور آراء کا مجموعہ قارٸین کے مطالعہ کے لیے انمول تحفہ ہے۔
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
رابطہ03123377086
Leave a Reply