رپورٹ: اشعر عالم (جے آر میڈیا)
دیارِ غیر(نیدر لینڈ) سے تشریف لائیں کراچی کی معروف شاعرہ محترمہ فرزانہ سحاب مرزا نے اپنے گھر شام کی چائے پر ایک نجی دعوت کا اہتمام کیا جس میں کراچی کے معروف شاعر جناب جاوید صبا،ڈاکٹر جناب سکندر علی مطرب، محترمہ ناہید عزمی، محترمہ افروز رضوی، محترمہ ناز ہاشمی، جناب وقار زیدی، جناب اسد زیدی، فرخ جعفری اور احقر اشعر عالم عماد نے شرکت کی محترمہ فرزانہ سحاب کے ہمرہ دُری افشاں بطور میزبان شریک کے محفل تھیں۔
اس غیر رسمی نشت کا مقصد باہمی ملاقات اور گفتگو تھا۔ جو بعد میں باقاعدہ ایک غیر رسمی مشاعرہ کا باعث بنا۔معروف شاعرجناب جاوید صبا اور ڈاکٹر جناب سکندر علی مطرب کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشاعرہ کا اہتمام ہوا اور دونوں معروف شعراء جناب جاوید صبا اور ڈاکٹر جناب سکندر علی مطرب کو مسندِ صدرات پیش کردی گئی۔ مشاعرہ کے آغاز میزبان محترمہ فرزانہ سحاب مرزا نے اپنا کلام سناکر کیا اس کے بعد دری افشاں نے انگریزی اور اردو میں اپنا کلام پیش کیا بعد ازاں دری فشاں مہمانوں کی تواضع میں مصروف ہوئیں تاہم وہ اس کے ساتھ ساتھ مشاعرہ کی عکسبندی بھی کرتی رہیں۔ مشاعرہ میں احقر اشعر عالم عماد ،جناب وقار زیدی، جناب اسد زیدی، محترمہ ناہید عزمی، محترمہ افروز رضوی، محترمہ ناز ہاشمی نے کلام پیش کیا۔صدراتی کلام سے پہلے جناب جاوید صبا نے منتظم کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کی مختصر محفل کے انعقاد کو ادبی فضاء کے لیئے ایک ایدھن قرار دیا بعد ازں انہوں نے حاضرینِ محفل کو خوبصورت کلام سے محظوظ کیا وہ حاظرینِ محفل کی فرمائش پر انھیں کلام بھی سناتے رہے۔ پروگرام کے اختتام سے قبل ڈاکٹر جناب سکندر علی مطرب نے فنونِ لطیفہ پر سیر حاصل گفتگو انہوں نے تشکیلِ کائنات میں ردھم پر ایک معلوماتی گفتگو بھی کی بعد ازاں انہوں نے اپنے خوبصورت ترنم سے کلام پیش کیا اور حاضرین محفل سے داد و تحیسن وصول کی۔ تقریب کے اختتام پر میزبان محترمہ فرزانہ سحاب مرزا نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
Leave a Reply