Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ملتان: باغبانی کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کے لیے معیاری پیکیجنگ اور برانڈنگ پر سیشن

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Tuesday, November 11th, 2025

rki.news

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

پریس ریلیز 11 نومبر 2025:
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے اشتراک سے “فارم گیٹ سے گلوبل پلیٹ تک، باغبانی کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کے لیے معیاری پیکیجنگ اور برانڈنگ تکنیک” کے عنوان سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا۔تقریب کا افتتاح اطہر حسین کھوکھر، سی ای او پی ایچ ڈی ای سی نے کیا۔ انہوں نے پاکستان کی باغبانی مصنوعات کی برآمدات میں بے پناہ امکانات پر روشنی ڈالی اور عالمی سطح پر شناخت حاصل کرنے کے لیے جدید برانڈنگ اور پیکیجنگ کے کردار کو اجاگر کیا۔دانیال اقبال، سمپلی دی گریٹ فوڈ، نے اپنی کاروباری کامیابی کی کہانی شیئر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں داخل ہونے سے پہلے “برانڈ پاکستان” کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھروسہ، تسلسل اور لیبلنگ کے ذریعے کہانی بیان کرنے کی صلاحیت ایک پائیدار ایکسپورٹ شناخت کی کلید ہے۔

محمد سرفراز اکرم، پلانٹ منیجر/کنسلٹنٹ، مینگو ڈیہائیڈریشن فیسلٹی زرعی یونیورسٹی ملتان، نے جدید پیکیجنگ کے ذریعے ویلیو ایڈیشن کی مثالیں پیش کیں، جبکہ عابد شاہ شنواری، سینئر ریسرچ آفیسر، اے آر آئی منگورہ (سوات)، نے معیاری لیبلنگ اور پیکیجنگ تکنیک پر روشنی ڈالی جو مصنوعات کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ناگزیر ہیں۔ڈاکٹر محمد عظیم خان، کنسلٹنٹ (زرعی مصنوعات)، پی ایچ ڈی ای سی، نے کمپنی کے جاری اقدامات جیسے PakGAP اور 80-20 کاسٹ شیئرنگ اسکیم کی وضاحت کی، جو برآمدی تیاری کے لیے GlobalGAP جیسے بین الاقوامی سرٹیفکیشن حاصل کرنے میں معاون ہیں۔اختتامی کلمات میں، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغۂ امتیاز)، وائس چانسلر نے کہاکہ”ہمارے کسان اور نوجوان کاروباری حضرات تخلیقی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں کہ وہ عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔ انہیں صرف جدت، برانڈنگ اور سرٹیفکیشن کے صحیح امتزاج کی ضرورت ہے تاکہ اپنی صلاحیتوں کو کامیابی میں بدل سکیں۔ پاکستان کے ایگربزنس کا مستقبل محض پیداوار میں نہیں بلکہ اس پیداوار کو ایسی پہچان دینے میں ہے جو معیار، پائیداری اور اعتماد کی عکاسی کرے۔زرعی یونیورسٹی ملتان اس تبدیلی کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تحقیق پر مبنی حل، مہارتوں کی ترقی اور صنعت و حکومت کے ساتھ مضبوط روابط کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”یہ سیشن پاکستان کے باغبانی شعبے کو فارم گیٹ سے گلوبل پلیٹ تک لے جانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر ندیم مینیجر ایگری پروڈکشن،ذوالقرنین زکا،اسسٹنٹ مینیجر پروڈکشن (پی ایچ ڈی ای سی)پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،ڈاکٹر بلال سمیت دیگر فیکلٹی اور مینگو گروورز کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International