rki.news
شگر 🙁 فریدہ خانم )،
مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کا ایک اور فلاحی منصوبہ عملی شکل اختیار کر گیا، ضلع شگر بلتستان میں فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام پہلا تحفظُ القرآن و تجوید مدرسہ قائم کر دیا گیا ہے۔
نبی کریم ﷺ کے ارشادِ مبارک “تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے” کے مطابق، مومنہ چیمہ اسکول شگر میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ناظرہ قرآن کی تعلیم کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اسکول کی عمارت میں شام کے اوقات میں علاقے کے بچوں اور بچیوں کے لئے حفظُ القرآن و تجوید کی کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن کا مقصد علاقے کے بچوں کو دین و دنیا کی متوازن تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ ایک ایسی نسل تیار ہو جو علمی، اخلاقی اور عملی طور پر ملک و قوم کے لئے مثال بن سکے۔
افتتاحی تقریب میں بلتستان کے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کی تعلیمی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Leave a Reply