تازہ ترین / Latest
  Thursday, December 26th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

مٹھی میں دنیا“ کرنے والا شاعر:عظیمؔ انصاری

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Sunday, March 31st, 2024

تحریر: خواجہ احمد حسین

سب اس بات سے واقف نہیں ہونگے کہ عظیمؔ انصاری نے اپنی ادبی دنیا آپ بنائی ہے۔ آغاز سے گھریلو الجھنیں در پیش نہ آئی ہوتیں تو یہ ادیب و شاعر آج سے چالیس برس قبل ہی آسمان ادب کا روشن ستارا ہوا ہوتا، اس کا اظہار کلیم حاذق جیسے قد آور ناقد وادیب نے بھی محسوس کیا تبھی تو کہہ ڈالا کہ”عظیمؔ انصاری نامساعد حالات میں بھی ادب و شاعری کا چراغ جلا رکھا ہے“۔ ان کا یہ جملہ بھی عظیم ؔانصاری کی ادبی حیثیت کے اعتراف کے لئے کافی ہے کہ”عظیم ؔ انصاری،مغربی بنگال کے ان سنجیدہ اور معدود چند فنکاروں میں ہیں جو اپنی شاعری، تنقید و تبصرے اور بنگلہ کہانیوں کے اردو تراجم کی پیش کش کی وجہ سے پورے ادبی دنیا میں ادب و احترام کی نظروں سے دیکھے جاتے ہیں“۔ کلیم حاذق صاحب کے اس مستند الفاظ کے بعدہمیں نہیں لگتا کہ اب مزید کسی کی سند کی ضرورت ہے۔ عظیم انصاری کی خاکسار ی کا راقم خواجہ احمد حسین برسوں سے قائل ہے۔ زمانہ ئ طالب علمی سے واقف ہوں ان سے۔ جگتدل میں ہمارے ماموں پروفیسر وحید عرشی کے دوست تھے ڈاکٹر محمد مستقیم مرحوم۔ بہت نیک انسان تھے گھریلو رشتہ تھا ان سے ہمارا۔ عظیمؔ انصاری اور ڈاکٹر صاحب دونوں ھمارے گھر اکثر آتے۔ وحید عرشی اس زمانے میں ڈاکٹر شاھد اختر، خلش امتیازی اور عظیم انصاری کو بہت عزیز رکھتے تھے۔اس طرح ان لوگوں سے ہمارا رشتہ بھی گہرا ہوگیا۔ آج یہ تینوں بنگال اردو ادب میں محتاجِ تعارف نہیں۔ خیر، ادب میں مجھے صرف شاعری سے ہی شغف رہا۔ اس لئے شاعروں کی بہت عزت کرتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ عظیمؔ انصاری کو بھی پسند کرتا ہوں ”مدتوں بعد“ ان کا پہلا شعری مجموعہ ہے۔ عظیم انصاری کی اس کتاب نے ادبی شخصیات کو بہت متاثر کیا۔ جب دانشوران ِ علم و ادب کی جانب سے داد و تحسین کی بوچھار ہوئی تو حوصلہ بڑھنا تو طے تھا۔پھر کیا تھا دوسرا دھماکہ کر دیا امبانی کی طرح”مٹھی میں دنیا“۔ 27/ دسمبر 2023 کی صبح 10بجے خود کتاب لیکر بھانجے کے گھر حاضر ہوگئے بڑا ہی خاکسارانہ انداز تھا کتاب عنایت کرنے کا۔کتاب دی۔کتاب کے پہلے ورک پہ اچھا لگا۔ ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ دیکھ کر پھر یہ جملہ جو میرے لئے کسی سند سے کم نہ تھا کہ ”محبتوں کے ساتھ معروف شاعر و ادیب،ناظم اور مقبول سیاستداں عزیز ی خواجہ احمد حسین کی نذر۔۔۔ عظیم انصاری۔“کتاب کا سرورق ہاتھ، پہ دنیا نقشہ،بے حد متاثر کن،192صفحات پہ مشتمل بیشمار معیاری غزلیں ہیں پر اِن اشعار نے مجھے بیحد متاثر کیاکہ
سنا تھا کہ یہ میرے دل سے بڑی ہے
جودیکھا تو مٹھی میں دنیا پڑی ہے
مکمل جو ہوتی تو دنیا نہ ہوتی
”ہمیشہ سے دنیا ادھوری پڑی ہے”
تبصرہ کے فن سے نابلد ہوں۔ صرف تفریح کے لئے لکھتا ہوں۔ جانتا ہوں کہ اچھے اچھوں کو ادب کی قرطاس پہ جگہ نصیب نہیں تو پھر میری کیا حیثیت کتاب؟ میں بزرگ استاد شاعر الحاج حلیم صابر قبلہ اور جواں سال عالمی شہرت یافتہ شاعر و صحافی ڈاکٹر معید رشیدی کے تاثرات اور دوست عزیز نصر اللہ نصر کی کمپوزنگ نے کتاب کے حسن کو دوبالا کردیا۔انتساب پسند آیا۔ جیون ساتھی سے بڑھ کر دنیا میں کوئی سچا ساتھی نہیں۔ بنگال کے اس سنجیدہ اور شریف النفس ادیب و شاعر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مجھے بس یہی کہنا ہے کہ ادب کو عظیمؔ انصاری نے مزید مالا مال کر دیا۔ امید ہے کہ ان کی ادبی خدمات پوری ادبی دنیا میں سراہی جائے گی اور خوب پذیرائی ہوگی اس مجموعہ کی۔
٭٭٭
”مٹھی میں دنیا“ کرنے والا شاعر:عظیمؔ انصاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International