Share on WhatsApp

Today ePaper
Rahbar e Kisan International

میانوالی: معروف معلم و ڈاکٹر ضیاءالرحمن کے والد گل صاحب دین کا جنازہ ادا، اہل علاقہ اور شاگردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Events - تقریبات , Snippets , / Monday, January 5th, 2026

rki.news

میانوالی(اللہ نوازخان) ونجاری کے مشہورمعلم اورڈاکٹرضیاءالرحمن کے والد گل صاحب دین صاحب کی نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کر دی گئی۔نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق ونجاری کے مشہورمعلم اورڈاکٹرضیاء الرحمان کے والدگل صاحب دین کی نماز جنازہ ونجاری ہسپتال کے قریب پانچ جنوری کو دن 11 بجے ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔جنازہ رش کی وجہ سے ہسپتال کے قریب ادا کیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں شاگردوں کی بھی کافی تعدادشامل تھی۔جنازہ کی ادائیگی سےقبل مشہور عالم دین مولانا نوردین صاحب نے معلم گل صاحب دین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ گل صاحب دین صاحب ایک انتہائی نیک شخص تھے اور انہوں نے علم کی روشنی بانٹی۔اہل علاقہ کابھی کہنا ہے کہ استاد صاحب نے کبھی کسی کو تکلیف نہ دی۔ان کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ ہر ایک کے کام آسکیں۔ان کی رحلت کی وجہ سے ان کے شاگردوں سمیت اہل علاقہ افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔جنازہ کے بعد ان کی بخشش کے لیے دعائیں کی گئیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International