rki.news
نام:مریمؔ خضرؔ
ایک حوا میری زندگی میں ہے!
کسی روشن خیال سی!
کسی کھلتے پھول جیسی،
کسی چمکتے ستارے سی!
اک روشن رات کی مانند،
جس میں چاند اپنی پوری آب و تاب سے
دنیا کو جگمگا دے!
ہاں، وہ ایک لڑکی ہے —
محبت کی کتاب جیسی!
جس کتاب کا عنوان بھی وہی ہے،
یعنی حسن کی دیوی جیسی!
وہ اللہ کی سب سے خوبصورت رحمت —
جاذبِ نظر، باوقار، باحیا،
میرے دل کی دھڑکن،
میرے دل کی مکین!
عالمِ ارواح میں جب ہماری روحیں ملیں،
تو ایک ہی لمحے میں آشنا ہو گئیں،
کہ روحیں تو بنتی ہی ہیں
اک دوسرے کے لیے!
اس کا ساتھ خوش کن،
اس کی باتیں دلکش،
اس کا حسن بے مثال،
اور دل…
سمندر سے بھی گہرا،
لیکن بے حد پاکیزہ!
ہاں، وہی ایک لڑکی —
جو میری بصیرت کو ایک نئی روشنی دیتی ہے،
اور جس کا وجود…
مجھے جینے کا حوصلہ دیتا ہے
Leave a Reply