یوز رپورٹر (عظیم احمد چشتی)
پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) دوحہ قطر اپنے قیام کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا چکا ہے۔ پی ایم جی گلف ریجن جن میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور اومان میں بھی مقامی و انٹر نیشنل فنکاروں کو فن و موسیقی کا سب سے منفرد پلیٹ فارم ہے۔ ماضی قریب میں پی ایم جی نے چیف آرگنائزر اور بانی رکن جناب نزاکت علی خان کی سربراہی میں پاکستان میں متعدد پروگرام ترتیب دیے ہیں۔
اسی اثناء میں 21 اپریل کو پی ایم جی نے پنجابی کمپلیکس لاہور میں پاکستان کے مایہ ناز فنکاروں (لیجنڈز) کی برسی کے حوالے سے رنگا رنگ محفل موسیقی منعقد کی گئی۔ وہ با اثر شخصیات جن کے فن کو سراہا گیا ان میں مرحوم استاد تصدق علی خان ریڈیو پروڈیوسر، مرحوم استاد سجاد علی خان طبلہ نواز اور مرحوم استاد برکت علی خان طبلہ نواز شامل تھے۔ لیجنڈز کے نام میوزیکل شام و ٹریبیوٹ کو کامیاب بنانے کا سہرا چیف آرگنائزر نزاکت علی خان کے سر رہا۔ میڈیا کوریج ڈاکٹر ندیم بھٹی صاحب (حاوی نیوز) کے زیر سایہ رہی، جنہوں نے کمپیئرنگ کے فرائض بھی سر انجام بھی دیے۔
وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پروگرام کا آغاز عارفانہ کلام سے ٹھیک شام 5 بجے شروع کیا گیا۔ یہ ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ پروگرام تھا جس میں جوک در جوک لوگوں نے شرکت کی اور اس شام کو یاد گار بنایا۔
نزاکت علی خان نے سنگر ملکہ آرزو کے سنگ استاد تصدق علی خان کا تحریر ایک خوبصورت ڈیوٹ گانا بھی پیش کیا اور خوب داد سمیٹی۔ دیگر فنکاران محفل میں چیف گیسٹ سنگر انور رفیع صاحب، سادات علی خان، سروت علی خان، طبلہ نواز سجاد علی پپو، قاسم علی سجاد، استاد جھجی خان، عمران بوبی، بادشاہ جی اور سنگر کرن خان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
چیف گیسٹ استاد سلیم بزمی صاحب، استاد جمی خان طبلہ نواز اور ندیم پہلوان نے اپنی موجودگی سے محفل کو چار چاند لگ دیے۔ مزید حاضرین اور پرفارمرز میں استاد کالے خان، زینت نور، ساغر علی ہاشم، وکی خان، آغا طارق خان، استاد شہزاد محمد ناگی، محمد لطیف دوحہ قطری، خالد برکت طبلہ نواز اور ملک ندیم طبلہ نواز شامل تھے۔
حاضرین محفل کی ریفریشمنٹ کے لئے ہمارے خاص اسپانسر جناب محمد ایوب شیخ قصور سویٹس لاہور اور ملک بابر حسین یو کے والے المعروف لاہور سویٹس سیالکوٹ کا خصوصی دست شفقت رہا اور فیملیز خوب محظوظ ہوئیں۔
پی ایم جی اور حاوی نیوز کی کوریج کے علاوہ دیگر پرائیوٹ میڈیا( کوہ نور ٹی وی) بھی شامل تھا۔ پروگرام نان اسٹاپ رات 10 بجے تک یعنی قریبا 5 گھنٹے جاری رہا۔ اس کے باوجود بہت سے نئے ابھرتے ستاروں کو وقت کی کمی کے باعث کم وقت ملنے کا گلا رہا۔
اختتام میں لیجنڈز کی خدمات کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و کامرانی کے عزم کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ جناب نزاکت علی خان نے فردا فردا تمام منتظمین و حاضرین کا بھی شکریہ ادا کیا اور جلد ہی پی ایم جی کے پلیٹ فارم جلد ہی کسی نئے فارمیٹ کے ساتھ حاضر ہونے کا وعدہ بھی کیا۔
Leave a Reply