Today ePaper
Rahbar e Kisan International

میڈم سحرش قریشی – آزادیٔ صحافت کی جرات مند آواز

Snippets , Uncategorized , / Friday, March 21st, 2025

تحریر : عبدالہادی قریشی

میڈم سحرش قریشی صحافت کی دنیا کا وہ معتبر نام ہیں جو حق گوئی اور بے باکی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی غیر معمولی صحافتی خدمات کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ ان کا قلم مظلوموں کی آواز اور سچائی کا آئینہ ہے، جو کبھی کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکتا۔

نیشنل پریس کلب کی رکن ہونے کے ناطے وہ صحافیوں کے حقوق کے لیے مسلسل سرگرم ہیں۔ ان کی کاوشوں نے کئی مظلوم صحافیوں کو نہ صرف انصاف دلایا بلکہ انہیں ان کے بنیادی حقوق کا شعور بھی دیا۔ وہ آزادیٔ صحافت پر کسی بھی قسم کی قدغن کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

میڈم سحرش قریشی کی صحافتی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ غیر جانبداری، دیانت داری اور جرات مندی کے اصولوں کو اپنایا ہے۔ چاہے وہ سیاست کی پرخار وادی ہو، سماجی مسائل کی گونج ہو یا انسانی حقوق کی پامالی، ان کی تحریریں اور رپورٹس ہمیشہ صداقت پر مبنی ہوتی ہیں۔

ان کا اندازِ صحافت جدید اور تحقیقی اصولوں پر استوار ہے۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں نہ صرف نوجوان صحافیوں کے لیے ایک مشعلِ راہ ہیں بلکہ سینئر صحافیوں میں بھی اپنی قابلیت اور علمیت کی بدولت نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

میڈم سحرش قریشی کی جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف ہو، ارادے پختہ ہوں اور قلم میں سچائی کا نور ہو تو کوئی بھی طاقت صحافت کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ان کا وجود صحافتی دنیا کے لیے ایک سرمایہ ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار ثابت ہوگا۔
محترمہ سحرش قریشی انتہائی محنتی اور بہترین جرنلسٹ ہیں
یہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2025 میں جوائنٹ سیکرٹری کے الیکشن جیت گئی ہیں
سحرش قریشی صاحبہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کو بہترین صحافت کرنے پہ وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان ، چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے انعامات سے نوازا جانا چاہیئے


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International